لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگ کی اہم رکن اسمبلی کوتحریک انصاف میں شمولیت بھاری پڑ گئی،ایسا کام ہوگیا کہ سوچا تک نہ ہوگا، افسوسناک صورتحال،تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 34 سے خاتون رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز کے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت پر انہیں ریڈ کریسنٹ کی سیکرٹری
شپ سے بھی ہٹا دیا گیا۔اس کا فیصلہ ریڈ کریسنٹ کے بورڈ آف گورنر کے جلاس میں کیا گیا اور ان کہ جگہ نیا سیکرٹری چن لیا گیا۔قبل ازیں شہر میں ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے لوٹا لوٹی اور لوٹا ٹھا کے بورڈز اور بینرز آویزاں کئے گے اور اب سوشل میڈیا پر ان کے ان بورڈ پر جوتوں کی بارش کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔