جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ٗ 6دہشت گرد ہلاک ٗتین فرار ،ہلاک ہونے والے دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب شخص بھی شامل ،حساس نقشہ جات برآمد

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (این این آئی)سی ٹی ڈی کی گجرات میں کاروائی،6 دہشتگرد ہلاک،3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب محمد صہیب بھی شامل ہے۔سی ٹی ڈی پنجاب ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع ملنے پرشادیوال اپر جہلم پل کے قریب لگائے جانے والے ناکہ پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار 8 سے 9 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 3 دہشتگرد فرارہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں

محمد صہیب،عبدل مقیم،محمد فیصل،محمد عثمان،عبدل عظیم اور رؤف احمد کے نام شامل ہیں۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس،اسلحہ،دستی بم،بارودی مواد اور حساس نقشہ جات برآمد ہوئے ہیں ٗدہشتگردوں کا تعلق کالعد تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو حساس تنصیبات کونشانہ بنانے جارہے تھے۔ہلاک دہشتگرد فیروزپور روڈ،بیدیاں روڈ بم دھماکے 2017ء میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب محمد صہیب بھی شامل ہے جو سرگودھا میں برگیڈیئرظہور قادری کے ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جاتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…