بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم علاقے میں سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، شدید لو اورگرمی میں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے،قیامت خیز گرمی

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

ہالا (مانیٹرنگ ڈیسک) مٹیاری ضلع میں سورج آگ برساتا رہا قیامت خیز گرمی، شدید لو اورگرمی میں لوگ گھروں میں محصور ،انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے ضلع میں رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی ہونے لگی من مانی قیمتوں کی لسٹیں جاری منافع خوروں کی چاندی ،ضلع کے ہزاروں شہری مضرصحت پانی پینے لگے واٹر کمیشن چیرمین کے احکامات کو انتظامیہ نے ہوا میں اڑادیاسول سوسائٹی کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

مٹیاری ضلع میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔ قیامت خیز گرمی شدید لو میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ضلع کے کئی شہر ودیہات میں تاحال مختلف مقامات پر غیر اعلانیہ بجلی بند کی جاتی ہے جس ایک طرف روزیداروں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے تودوسری طرف کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے ،دریں اثنا ماہ رمضان میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور لاپرواہی سے کھل عام ضلع کے شہر ہالا،بھٹ شاہ ،نیوسعیدآباد،کھیبر ،اڈیرولعل ،پرانا ہالا، مٹیاری اور گردونواح میں رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے مختلف مقامات پر دوکانوں ہوٹلوں اور ٹھیلہ فروشوں پر مختلف کھانے پینے کی اشیا چلائی جارہی ہیں جو کے روزہ خوروں کے لیئے جنت بن کر رہ گیا ہے واضع رہے کے انتظامیہ کی جانب سے فروٹ سبزی اور گوشت کی قیمتوں کی جاری کردہ لسٹ میں منافع خوروں کو شامل کرکے رلیف دینے کے بجائے منافع خوروں کی چاندی کردی گئی ہے لسٹ میں من مانے ریٹ لسٹ میں اشاعت کردیئے جو کے ضلع انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ بھی واضع رہیکے ضلع انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے تاحال کوئی رمضان بچت بازار کا اہتمام بھی نہ کیا گیا ہے دوسری طرف واٹر کمیشن کے چیرمین جسٹس ر امیرہانی مسلم کے ضلع بھر کے شہریوں کوصاف پانی کی فراہمی کے لیئے دیئیجانے والے احکامات کو ضلع انتظامیہ نے ہوا میں اڑادیا ہے تاحال کوئی صاف پانی کی فراہمی کے لیئے اقدامات نہ کئیگئے ہیں بلکہ ہالا سمیت ضلع میں لگے ہوئے ادھورے نامکمل فلٹر پلانٹ کو مکمل نہ کیا گیا ہے ضلع کیلاکھوں شہری مضرصحت پانی پینے لگے ہیں سول سوسائٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے فوری مسائل پر نوٹس لینے کے لیئے مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…