بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت کے رہنما اورمرکزی پنجاب کمیٹی کے رکن کونامعلوم افرادنے اغوا کے بعدقتل کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان گھوٹکی زون کے سابق زونل انچارج ومرکزی پنجاب کمیٹی کے رکن راناارشادکونامعلوم افرادنے اغوا کے بعدگولیاں مارکرانتہائی بے دردی سے قتل کردیا اوران کی لاش ٹھٹھہ کے علاقے میں پھنک دی۔ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورانتہائی کٹھن حالات میں بھی تحریک سے وابستہ رہے اورتمام ترجبرومظالم کے باوجودایم کیوایم چھوڑکرنہیں گئے۔ان کی شہادت کی خبرسن کرایم کیوایم پاکستان کے کارکنان میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے۔

راناارشادشادی شدہ تھے اورانہوں نے سوگواران میں بیوہ اورتین بیٹے اورایک بیٹی چھوڑے ہیں،راناشہیدکی تدفین ان کے آبائی شہرگھوٹکی میں کی جائے گی ،شہیدکی نمازجنازہ اورتدفین میں شہیدکے عزیزواقارب ،اہل محلہ اورگھوٹکی زون کے ذمہ داران،کارکنان نے بڑی تعدادمیں شریک ہوئے جنہوں نے شہیدکی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔علاوہ ازیں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پنجاب کمیٹی کے رکن وگھوٹکی کے سابق زونل انچارج راناارشادکوگولیاں مارکر شہیدکرنے پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اور۔ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی راناارشادشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں ایم کیوایم کاایک ایک کارکن ان کے غم میں برابرکاشریک ہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے دعاکی کہ اللہ تعالی راناارشادشہیدکوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ وہمت عطاکرے۔دریں اثناء ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے راناارشادکے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاکہ راناارشادکے بیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اوران کے قتل میں ملوث عناصر کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے کہاکہ راناارشادکاقتل ایم کیوایم کے خلاف جاری مظالم کاتسلسل ہے

جس کامقصدایم کیو ایم کوختم کرناہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ راناارشادایم کیوایم کے سینئراورفعال کارکن تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی ایم کیوایم کی عملی جدوجہدکے لئے وقف کردی اورمرتے دم تک تحریک سے وابستگی قائم رکھی۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے اورکارکنان کی شہادت سے ایم کیوایم کے کارکنان کوخوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلے بلندہیں وہ کسی صورت ایم کیوایم کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ اوراعلی احکام سے مطالبہ کیاکہ راناارشادکے قتل کانوٹس لیاجائے اورقتل میں ملوث عناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…