جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

لیبیا کے صدر معمر قذافی نے مجھے کہا تھا کہ 2020میں پاکستان کے اس علاقے ۔۔ پاکستان کے کس علاقے کو ملک سے توڑنے کیلئے دنیا بھرکی ایجنسیاں پہنچ چکی ہیں ، شیخ رشید کےتہلکہ خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی جیسے ہی وزارت اعظمیٰ سے اتریں گے ان کے خلاف ایل این جی کاکیس کھل جائے گا ، انہوں نے 200ارب کی کرپشن کی ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیںبھارت کو اجمل قصاب کا ایڈریس نواز شریف نے دیا،

ملک بڑے ناز ک حالات سے گزر رہا ہے ،اس لئے قوم کو اپنے اوپر آرام حرام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت آدھی قوم بے ایمان ہو گئی ہے صرف نواز شریف کرپٹ نہیں اس لئے ضروری ہے کہ ایک سفاک اور ایماندار قسم کا ڈکٹیٹر ضروری ہے جو کڑا احتساب کرے ۔نو از شریف کے بیانئے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ فوج نے یہ کام کیا کہ دو نمبر لوگوں کو خانہ نمبر ایک میں لے لیا ان کاخیال تھا کہ یہ چھوٹے لوگ ہیں اور وفادار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ایجنڈا ملک ڈبونا ، فوج کوتباہ کرنا اور عدلیہ کی تذلیل کرنا ہے ، اس لئے کسی کو نواز شریف کے قریب نہیں جانا چاہئے ، 23مارچ کو کچھ لوگوں نے اس کے قریب جانے کی کوشش کی تھی لیکن میں نے روک دیا ، انہوں نے کہا کہ نواز، شہباز میں کوئی فرق نہیں ایک ڈیزائنر ہے اور دوسرا پلانر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان وہ سیاسی طوائفیں ہیں جو ہر آنگن میں ناچتی ہیں اور ملک کا بیڑا غرق کرتی ہیں۔اس لئے عوام کوچاہئے کہ جہاں ایسے عناصر کوپائیں ان کو معاشی ، سیاسی ہر لحاظ سے ختم کریں ۔جو لوگ پارٹیاں بدلتے ہیں یہ عدت کے دن پورے نہیں کر سکتے ۔مشرف کا خیال تھا کہ میں اور بے نظیر بہت اچھا چل سکتے ہیں لیکن اللہ کو کچھ اور منظور تھا ۔بے نظیر کوشہید کرنے والے ان کوشہید کرنے کے بعد مجھے مارنے آرہے تھے لیکن اللہ نے مجھے بچا لیا ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز بے نظیر نہیں بن سکتی ،

میڈیکل کالج میں سفارش سے داخلہ لینے والی اور جنہوں نے داخلہ کروایا اگر وہ بات میں کروں تومجھے جیل بھجوایا جائے گا ، یہ ایک جذباتی بچی ہے ۔شیخ رشید نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا کے صدر قذافی نے مجھ سے کہا تھا کہ بلوچستان کے معاملے میں محتاط رہنا 2020سے لیکر 2025تک بلوچستان میں اتار چڑھاؤ آئیں گے۔ اس وقت پاکستان میں دنیا کی تمام خفیہ ایجنسیاں سرگرم عمل ہیں

اور اس کی وجہ چین کا سی پیک لیکر پاکستان میں آناہے ،سی پیک میں پاکستان سے زیادہ چین کا اپنا مفاد ہے کیونکہ اس کا جومال55دن میں دبئی پہنچتا ہے تھا اب وہ 15دن میں جائے گا اس لئے ہم کو بھی محتاط رہنا ہوگا ۔پنجاب کے سارے منصوبے جیل کامیٹریل ہیں۔میری آخری امید عمران خان سے ہے،قوم کوچاہئے کہ ایک مرتبہ عمران خان کوبھی موقع دے اگر قو م نے موقع نہ دیا تو یہ بہت بڑا حادثہ ہوگا ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…