اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

گلگت بلتستان والوں کو آئین میں پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح تمام حقوق حاصل ہیں،وزیراعظم

datetime 27  مئی‬‮  2018 |

گلگت (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اختلاف رائے سب کاحق ہوتا ہے، لیکن اپوزیشن کا اختلاف اصولوں پر ہونا چاہیے انہیں حکومت کا موقف بھی سننا چاہئے، گلگت بلتستان کے عوام کو وہ تمام حقوق میسر ہیں جو پاکستان کے دیگر شہریوں کو میسر ہیں‘ اختیارات کی منتقلی کے معاملے پر ہمیں اپنی جماعت کے اندر سب سے زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

آج گلگت بلتستان کے لوگوں کو پاکستان کے دیگر صوبوں سے زیادہ اختیارات حاصل ہیں‘ گورنر‘ ججز اور چیف جسٹس گلگت بلتستان کے ہی ہوں گے‘ تمام اختیارات گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کے پاس ہوں گے‘ لواری ٹنل کا منصوبہ 2017 میں میاں نواز شریف کے دور میں 28ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ اتوار کو گلگت کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے حقوق آپ تک پہنچیں گے۔ گلگت بلتستان کے فیصلوں کا اختیار عوامی نمائندوں یعنی گلگت بلتستان اسمبلی کے پاس ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو تمام وہ حقوق میسر ہیں جو پاکستان کے دیگر شہریوں کو میسر ہیں۔ اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے آئین کے تحت بنیادی حقوق گلگت بلتستان کے لوگوں کو حاصل ہیں۔ ہمیں اپنی حکومت کے اندر سب سے زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ اختیارات ان سے لے کر گلگت بلتستان کے عوام کو دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے اصولوں پر ہونا چاہئے جوابی موقف بھی سننا چاہئے۔ آج گلگت بلتستان کے لوگوں کو پاکستان کے دیگر صوبوں سے زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان سے ہی لیا جائے گا ہائیکورٹ کے ججز اور چیف جسٹس ب ھی گلگت بلتستان کے ہی ہوں گے۔ گلگت بلتستان کی سول سروس بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے تمام اختیارات گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کے پاس ہوں گے اور پیسے خرچ کرنے کا اختیار بھی یہاں کے لوگوں کو ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عشروں سے جاری سکیمیں ہم نے مکمل کیں۔

لواری ٹنل کا منصوبہ 2017 میں میاں نواز شریف کے دور میں 28ارب کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔ سی پیک کی بنیاد گلگت بلتستان ہے جس کا فائدہ بھی گلگت بلتستان کو ملنا چاہئے اور ملے گا۔ گلگت بلتستان کا اپنا سول سرونٹ سنٹر بنایا گیا ہے گلگت بلتستان اسمبلی کو وہی حقوق حاصل ہیں جو پاکستان کی دیگر صوبائی اسمبلیوں کو حاصل ہیں۔ گلگت بلتستان پاکستان کا خوشحال ترین علاقہ ہوگا ہمیں اپنے ترقیاتی کاموں پر فخر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…