جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے،ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب الوطن ہیں،خواجہ سعد رفیق

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے،جتنا کوئی چاہے پروپیگنڈا کرے عوام (ن) لیگ کو کامیاب کرائیں گے،الزامات لگتے رہتے ہیں اورقافلے چلتے رہتے ہیں،ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب الوطن ہیں،لوگوں کو بات کرنے کی آزادی ہونی چاہئے، درانی

صاحب کی کتاب نہیں پڑھی ،کتاب پڑھے بغیر لوگ تبصرہ کرتے ہیں ۔ اتوار کورائیونڈ ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، انتخابات 2018 کی تاریخ 25 جولائی دے دی گئی ہے، اور دوسری جانب مخالفین نے الزامات کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے لیکن الزامات لگتے رہتے ہیں اور قافلے چلتے رہتے ہیں جھوٹے الزامات لگنے سے سیاسی پارٹیوں کو فرق نہیں پڑتا، جتنی چاہے پیشیاں کروائیں فیصلہ اللہ تعالی کی ذات اور عوام نے کرنا ہے کوئی جتنا چاہے پروپیگنڈا کرے 2018 کے الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر (ن)لیگ کو کامیاب کرائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نے اسددرانی کی کتاب نہیں پڑھی اس لیے اس پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ لوگ اسد درانی کی کتاب پڑھے بغیر ہی غداری کا تبصرہ کررہے ہیں، ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب وطن اور ہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…