اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاسی وفاداریاں بدلنے والے دھڑا دھڑ تحریک انصاف کا رخ کر رہے ہیں۔ 100سے زائد سیاستدان تحریک انصاف میں اب تک شامل ہو چکے ہیں اور کپتان کی اننگز تاحال جاری ہے۔ تبدیلی کے سونامی نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا رکھی ہے اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ جیسی بڑی اور مضبوط جماعتیں بھی اس کے سامنے
ریت کی دیوار ثابت ہو رہی ہیں اور ان جماعتوں کے متعدد اہم اور بڑے نام کپتان کے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن اسمبلی عمران خان کی ٹیم کےکھلاڑی بن کر الیکشن سے قبل بیٹ اور پیڈ سنبھال چکے ہیں اور یہ کوئی اور نہیں ایم پی اے حسن جہانگیر ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔