لا ہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔میاں محمودالرشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور پی پی 160 کی نئی حلقہ بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیس اپریل کو پی پی 151 اور
پی پی 160 کی حلقہ بندیوں سے متعلق خلاف قوانین فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقے کو دو سے زائد حلقوں میں تقسیم کیا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو دور نہیں کیا، درخواست گزار کے حلقے کو مختلف حصوں میں بانٹ دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 151 اور 160 کی گئی حلقہ بندی کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔