جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئے اسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف،گاڑی چوری ہو جائے یا حادثے کی صورت میں گاڑی کس طرح فورا پک ہو جائے گی،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسلام آباد میں اسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔دہشت گردی اور جرائم میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی شناخت اور گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسلام آباد میں ملک کی پہلی سیکیورٹی خصوصیات کی حامل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کے مطابق ایک نئی نمبر پلیٹ متعارف کروا رہے ہیں جو سیف سٹی کیمروں سے منسلک ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ گاڑی چوری ہو جائے یا حادثے کی صورت میں گاڑی سیف سٹی کے کیمرے سے فورا پک ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اطلاع ہے کہ اسلام آباد میں نان کسٹم، ٹمپرڈ اور اسمگل شدہ گاڑیاں بھی موجود ہیں لیکن اسمارٹ نمبر پلیٹ سے اس قسم کی گاڑیاں بھی بچ نہیں سکیں گی۔ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد محمد بلال اعظم کے مطابق آن لائن ٹوکن کا اجرا بھی کرایا گیا ہے، اس کے علاوہ چالان ہونے پر واجب الادا ٹوکن بھی موقع پر ادا کرنا ہو گا، اسی طرح گاڑیوں کی جعلی ٹرانسفر روکنے کا بھی فول پروف انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے آن لائن ٹوکن کے سلسلے میں نادرا سے معاہد ہو گیا ہے ٗاس کے علاوہ گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے سسٹم کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔اسلام آباد کی نئی نمبر پلیٹ ناصرف ریفلیکٹو ہو گی بلکہ مخصوص سیکیورٹی فیچرز کی حامل تو ہو گی ہی تاہم 5 سال کے عرصے میں پلیٹ میں خرابی پیدا ہونے کی صورت میں شہری کو نئی نمبر پلیٹ مفت فراہم کی جائے گی۔  گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسلام آباد میں اسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…