جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

3سال میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے خسارے میں 96کروڑ روپے کا اضافہ، سیلز75ارب روپے سے کم ہو کر 56ارب روپے رہ گئیں،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آڈٹ رپورٹ 2014-15کی تفصیلات جاری کر دی

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آڈٹ رپورٹ 2014-15کی تفصیلات جاری کر دیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 3سال میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے خسارے میں 96کروڑ روپے کا اضافہ ہوا،یوٹیلٹی سٹورز کی سیلز75ارب روپے سے کم ہو کر 56ارب روپے رہ گئیں۔ہفتہ کو موجودہ حکومت میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی کارکردگی مسلسل خراب ہونے پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن

نے آڈٹ رپورٹ 2014-15کی تفصیلات جاری کر دیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 3سال میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے خسارے میں 96کروڑ روپے کا اضافہ ہوا،2012میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا خسارہ 61کروڑ روپے تھا، 2015میں کارپوریشن کا خسارہ ایک ارب 57کروڑ روپے تک جا پہنچا اور یوٹیلٹی سٹورز کی سیلز 75ارب روپے سے کم ہو کر 56ارب روپے رہ گئیں، سامان کی خریداری میں بے ضابطگیاں اور 20کروڑ روپے کا نقصان ہوا، سیلز ٹیکس غیر رجسٹرڈ کمپنیوں سے سامان کی خریداری میں 17کروڑ کا نقصان ہوا، ٹی بی کنٹرول پروگرام کو غذا کے پیکٹ دینے میں 10کروڑ کا نقصان ہوا، یوٹیلٹی سٹورز اپنی کارپوریشن کے 68کروڑ کے نادہندہ ہیں، یوٹیلٹی سٹورز میں سامان کا ریکارڈ نہ ملنے پر دس کروڑ کا نقصان ہوا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…