بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

خان صاحب کا کہنا تھا کہ کے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم کریں گے لیکن ۔۔۔! پارٹی چھوڑنے کے بعد فوزیہ قصوری نے بھی اپنا رنگ دکھادیا

datetime 25  مئی‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے ہیں اللہ کرے کہ انہیں موقع ملے تو وہ پورا کریں، عمران خان نے کے پی کے میں ڈیلیور کیا یا نہیں اس کا علم نہیں؟،

لیکن کیا کے پی میں احتساب کے ادارے قائم کیے گئے تو ایسا نہیں ہوا، خان صاحب کا کہنا تھا کہ کے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم کریں گے لیکن کیا ہوا کیا نہیں ہوا یہ تو وقت بتائے گا، ہر جماعت میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنا میرا ذاتی فیصلہ ہے، خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کے لیے سیاست کی، پارٹی میں ڈیکوریشن کے لیے چند چہرے بہت ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں۔پی ایس پی کے سربراہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فوزیہ قصوری نے کہا کہ مصطفی کمال وہ نام ہے جنھیں جب موقع ملا تو کراچی کے لیے کام کیا، مصطفی کمال نے جو کام کراچی میں کیے اسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی، جب ایم کیو ایم کا اصل چہرہ سامنے آیا تو یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے پارٹی چھوڑ کرگئے۔ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے ہیں اللہ کرے کہ انہیں موقع ملے تو وہ پورا کریں، عمران خان نے کے پی کے میں ڈیلیور کیا یا نہیں اس کا علم نہیں؟، لیکن کیا کے پی میں احتساب کے ادارے قائم کیے گئے تو ایسا نہیں ہوا، خان صاحب کا کہنا تھا کہ کے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم کریں گے لیکن کیا ہوا کیا نہیں ہوا یہ تو وقت بتائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…