بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سرکاری میٹر سے پوری کالونی کو کنکشن ، ایک ہی خاندان کے کئی کئی افراد کی بھرتی ، پاکستان کا ایک ایسا ادارہ جس نے دنیا بھر میں کرپشن کا ریکارڈ توڑ ڈالا، ادارے کے ملازمین پکڑے جانے پر کیا کام کرتے ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد( آئی این پی) قومی اسمبلی میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان ایسا ادارہ ہے جس نے خود اپنے آپ کو کھا لیا ہے،ٹی آئی پی کے ملازمین نے کرپشن کی مثالیں قائم کیں ہیں، انھوں نے فیکٹری کے میٹر کی ایک تار سے پوری کالونی کو کنکشن دیا ہوا تھا، ایک ہی خاندان سے کئی کئی افراد کو ملازم بھرتی کیا گیا، ملازمین کو تنخواہیں 17مئی سے ٹرانسفر ہو چکی ہیں ۔

صرف دو ہفتوں کا گیپ آیا ہے ورنہ ہر ماہ کے آغاز میں تنخواہ وقت پر دی جاتی ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی شیخ صلاح الدین کے ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان ( ٹی آئی پی ) کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے ایوان کو بتایا کہ جوائنٹ سیکرٹری کا 18ااپریل کو ٹرانسفر ہو گیا تھا تاہم ملازمین کو تنخواہیں 17 مئی سے ٹرانسفر ہو چکی ہیں۔صرف دو ہفتوں کا گیپ آیا ہے ورنہ ہر ماہ کے آغاز میں تنخواہ وقت پر دی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس وزارت سے جو معلومات آئی ہیں کہ تنخواہیں 17 مئی کو ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی ہیں۔ تنخواہ میں اضافہ سے متعلق ہم نے وزارت خزانہ سے رابطہ کیا تھا۔ 2015-16 کو تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ بھی ملازمین کو دلایا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹی آئی پی ایسا ادارہ ہے جس نے خود اپنے آپ کو کھا لیا ہے۔ ٹی آئی پی کے ملازمین کرپشن کی مثالیں قائم کیں ہیں ، انھوں نے فیکٹری کے میٹر کی ایک تار سے پوری کالونی کو کنکشن دیا ہوا تھا ۔ ہم نے سخت ایکشن لیا اور کروڑ 15لاکھ کا بل روک کر 15سے 20ہزار تک لایا۔ ٹی آئی پی کے ملازمین نے زمین کی چائنا کٹنگکر کے فراڈ کیا۔ ایک ہی خاندان سے کئی کئی افراد کو ملازم بھرتیکیا گیا ۔ ہم نے اصلاحات کی کوشش کی اور بہتری لائی ہم نے کہا کہ آپ اپنے بجلی کے بل خود ادا کر نے کے ذمہ دار ہیں ، ٹی آئی پی نے 86کیس حکومت پر کئے جس میں 25فیصد کیس کو ہم نے حل کیا ،وہاں تکلیف پائی جاتی ہے کہ ہم نے کیوں ان کی کرپشن کو پکڑا، انہوں نے کہا کہ ٹی آئی پی کی پی ٹی سی ایل کے ساتھ نجکاری نہیں ہوئی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…