ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں، مراعات میں خاموشی سے اضافہ ریٹائر منٹ کے بعد بھی موجیں،جیون ساتھیوںکیلئے بھی پیکیج ، بلیو پاسپورٹ کے استعمال کی بھی اجازت دے دی گئی

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے جاتے جاتے نہایت خاموشی سے مالی بل 2018-19 کے ذریعے موجودہ اور سابق اراکین پار لیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا فائدہ صرف پارلیمنٹیرینز ہی نہیں بلکہ ان جیون ساتھیوں کو بھی پہنچے گا، اس سلسلے میں حکومت کی

جانب سے فنانس بل کے دو قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جن قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے ان میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کے قانون (تنخواہو ں اور الائونسز ایکٹ 1974)اور چیئرمین اور سپیکر کے تنخواہوں، الائونسز اور مراعات کے ایکٹ 1975 شامل ہیں، ان دونوں قوانین کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے الگ الگ منظو ری لی گئی جبکہ یہ قوانین مالی بل کی تعریف پرپورا نہیں اترتے۔بل کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے رخصت ہونے والی اسمبلی کے اراکین اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور ان کو ملنے والی مراعات گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسران کے برابر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے قانون میں تبدیلی کی یہ ترامیم آخری لمحوں میں فنانس بل میں شامل کی گئیں جبکہ یہ تبدیلیاں فنانس بل کا حصہ نہیں تھیں ، مراعات کے ذریعے حکومت کی جانب سے انہیں تمام پاکستانی ایئر لائنوں پر حکومتی خرچے پر فری ہوائی سفر کی سہولت سے دی گئی ہے جبکہ پہلے وہ صرف پی آئی اے پر ہی فری سفر کے مجاز تھے۔ہر ممبر پارلیمنٹ اندرون ملک تین لاکھ روپے تک کا فری ہوائی سفر کا مجاز ہے جبکہ ایک اور ترمیم کے ذریعے ممبران کو اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران بزنس کلاس میں سفر کی تعداد کو 20 سے بڑھا کر 25 کر دیا گیا ہے ، جو وہ ملک کے کسی بھی حصے سے اسلام آباد کے لئے کر سکیں گے ،اس سے خزانے

پر فی ممبر تین لاکھ کا مزید بوجھ پڑے گا ، حکومت کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی میڈیکل کی سہولیات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، جو گریڈ 22 کے افسر کی مراعات کے برابر ہوں گی، ان سے ریٹائرڈ ممبران بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے یہ سہولت حاضر سروس اور ر یٹائرڈ ارا کین پالیمنٹ کے علاوہ ان کے جیون ساتھیوں کو دی گئی ہے۔مزید براں حکومت نے ریٹائرڈ پالیمنٹرینز اور

ان کے جیوں ساتھیوں کو بلیو پاسپورٹ کے استعمال کی بھی اجازت دے دی جس سے ا نہیں پاکستان بھر میں کہیں بھی وی وی آئی پی شخصیت کی حیثیت حاصل ہو جائے گی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا اعزازیہ بھی 12,700 سے بڑھا کر 25 ہزار ماہانہ کر دیا گیا ہے جو انہیں تنخواہ کے علاوہ ملے گا، اسی طرح سینیٹ کا ممبر چیئرمین قائمہ کمیٹی منتخب ہونے کے

بعد 25 ہزار روپے اعزاز یہ کے علاوہ ایک گریڈ 17 کا پرائیویٹ سیکرٹری، گریڈ 15 کا ایک سٹینو گرافر، گریڈ 4 کا ایک ڈرائیور،اور گریڈ ون کا ایک نائب قاصد رکھنے کا مجاز ہو گا ،جبکہ اسے ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے ٹیلی فون استعمال کرنے کی سہولت ،فرنیچر سمیت تمام ضروری لوازمات کے ساتھ ایک آفس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی۔ صادق سنجرانی بطور قائم مقام صدر پاکستان ان قوانین کی منظوری دے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…