جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب صحت عامہ کے میدان میں ایک نئی دنیا بن گئی ہے‘ شہباز شریف

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت عامہ کے میدان میں ایک نئی دنیا بن گئی ہے‘ سی ٹی سکین اورتمام جدید مشینری تمام غریبوں کے علاج کے ئے ہیں‘ اب ہسپتالوں میں غریب اور امیر کو اعلیٰ اور معیاری قسم کی ادویات مہیا کی جارہی ہیں‘ اربوں روپے صحت اور طب کیمیدان میں پنجاب کے لئے خرچ کئے گئے ہیں‘ نیازی صاحب کہتے تھے ہم کے پی میں جنگلا بس نہیں بنائیں گے۔

زرداری نے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا‘ کراچی کو کرچی کرچی کردیا اربوں روپے کی کرپشن کی۔ جمعہ کو شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارووال ہسپتال کا نقشہ تبدیل کردیا ہے ہر ضلع میں ہر ہسپتال اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ نارووال کا ہسپتال تینس و بیڈ پر مشتمل ہے ہر بیڈ لاکھوں روپے کی مالیت کا ہے۔ پنجاب کے اداروں نے ہسپتال کی پرانی بلڈنز کو رپیئر کردیا ہے۔ میں انتظامیہ کو سلیوٹ کرتا ہوں رات کو دو بجے بھی آئیں تو علاج میسر ہوگا۔ وہ وقت چلا گیا جب ہسپتال میں مشینری کام نہیں کرتی تھی اس طرح کا نظام اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ صحت عامہ کے میدان میں ایک نئی دنیا بن گئی ہے۔ یہ سی ٹی سکین اور تمام جدید مشینری تمام غریبوں کے علاج کے لئے ہیں۔ آج ستر سال بعد لوگوں کے چہرے پر خوشی آگئی ہے۔ جنوبی اور وسطی پنجاب سب برابر ہیں۔ لاہور میں جنوبی ایشیاء کا بہترین گردوں کا ہسپتال بن گیا ہے۔ ہسپتال میں ادویات مفت مہیا کی جارہی ہیں اب ہسپتالوں میں غریب اور امیر کو اعلیف اور معیاری قسم کی ادویات مہیا ی جارہی ہیں۔ جیلوں میں مجرموں کے لئے سپیشل وارڈ بنایا گیا ہے۔ مجرموں کا بھی اسی طرح علاج ہوگا جس طرح ایک عام مریض کا ہوگا۔ اربوں روپے صحت اور طب کے میدان میں پنجاب کے لئے خرچ کئے گئے ہیں۔ نیازی صاحب کہتے تھے ہم کے پی میں جنگلا بس نہیں بنائیں گے آج کے پی میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں بنی۔ جنگلا بس بناتے بناتے پورا پشاور اکھاڑ کر رکھ دیا گیا ہے۔

نیازی صاحب نے پشاور کی عوام کی بس چلا دی ہے زرداری صاحب دبئی سے جلدی واپس آئیں اور انتخابات میں حصہ لیں۔ زرداری نے دنھ کا بیڑا غرق کردیا کراچی کو کرچی کرچی کردیا اربوں کی کرپشن کی۔ نیازی صاحب مجھے خطرناک آدمی کہتے ہیں میں خطرناک آدمی ہوں میں غریبوں کی خدمت کرتا ہوں میں عوام کے علاج کے لئے ہسپتال بناتا ہوں میڈیا کے لوگ بھی ایک بار ضرور کہیں گے۔

کہ نارووال کا یہ ہسپتال ترکی اور ملائشیا سے کم نہیں ہے۔ خان صاحب آئیں اور دیکھیں کہ کس طرح بجلی کے منصوبے بنتے ہیں۔ پنجاب نے اپنے پیسوں سے پانچ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں جو گیس سے چلتے ہیں۔ اس خادم نے قوم سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا یہ بجلی کے منصوبے پنجاب میں لگے ہیں لیکن اس کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا۔

زرداری صاحب نے سات سو میگا واٹ جو کراچی جاتی تھی اس میں سے تین سو میگا واٹ ہمیں دی اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔ 2012 میں تین سو میگا واٹ بھی ہمیں نہیں دیئے گئے پاکستان سب سے پہلے ہے آج پانچ ہزار میگا واٹ کی بجلی کے پی کشمیر بلکہ پورے پاکستان میں جارہی ہے اس طرح اگر ہم نے کوشش کی تو یہ پاکستان بہت آگے ہوگا۔ جب اپنا قافلہ عزم یقین سے نکلے گا جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا۔ وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…