جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر چین کا رْخ کر لیا ،اپریل کے مہینے میں کتنے ارب ڈالر مزید قرض لیا؟برطانوی میڈیا کے انکشافات

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر چین کا رْخ کر لیا اور اپریل میں چینی بینکوں سے ’اچھی، مسابقتی شرح‘ پر ایک ارب ڈالر کا قرض لیا۔فنانشل ٹائمز (ایف ٹی) کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر طارق باجوہ چینی بینکوں سے اچھی شرح پر قرض حاصل کرنے کی تصدیق کی۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس رقم سے دونوں ممالک کے درمیان مالی، سیاسی اور عسکری تعلقات مضبوط ہوں گے۔

رپورٹ میں طارق باجوہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ چین کی کمرشل بینکوں کے پاس پیسوں کی بھرمار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18.1 ارب ڈالر تھے جو رواں سال مئی میں کم ہو کر 10.8 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام کو امید ہے کہ چینی بینکوں سے ملنے والی اس رقم سے پاکستان، قرض کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانے سے بچ جائیگا۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو قرض دینا چین کے بھی مفاد میں ہے تاہم انہوں نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے لیے حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے چین تقریباً 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، تاہم وہ اسلام آباد کو سی پیک منصوبے کے لیے فراہم کیے جانے والے قرض کی تفصیلات بتانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔اسلام آباد میں بینام عہدیدار کے مطابق چینی لوگوں کو مغربی اداروں کی طرح سی پیک منصوبے کی ہر چھوٹی سے چھوٹی مالی تفصیل جاننے کی جلدی نہیں ہے، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کو مالی ٹرمز بتانے کی ضرورت ہوگی۔ایف ٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ حاصل کیے گئے ایک ارب ڈالر سے قبل بھی پاکستان، چینی بینکوں سے اپریل 2017 سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے، جبکہ مزید قرض لیے جانے کی بھی توقع ہے۔رپورٹ میں ایک اور گمنام عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کی وزارت خزانہ نے چینی حکام سے اپریل 2019 میں مالی سال کے اختتام سے قبل اضافی کم از کم 50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کے لیے غیر رسمی مذاکرات کر لیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…