جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان بنا سکتے ہیں تو کراچی کو الگ صوبہ بھی بنا سکتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ کو مہاجروں کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا معافی مانگنے کیلئے اگلے 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا گیا

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے مہاجروں نے پاکستان بنایا اب ان کو الگ صوبہ بنانے کی طرف نہ دھکیلا جائے، پیپلز پارٹی میں جاگیرداروںکے ٹولے نے پاکستان بنانے کی مخالفت کی تھی، جنوبی سندھ صوبے کا بیج بپیپلز پارٹی نے بویا اور اس کی آبیاری نفرت اور حقارت کے پانی سے کی یہاں تک کہ وہ بیج ایک تن آور درخت بن گیا ہے،

مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کر کے دکھانا پیپلز پارٹی کی سازش ہے تاکہ وزیر اعلیٰ سندھ شہری سندھ سے نہ بن سکے، وزیر اعلیٰ سند ھ مہاجر مخالف بیان پر اگلے48گھنٹے میں معافی مانگیں۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اندر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جس طرح پاکستان بنانیوالوں اور ان کی اولادوں یعنی کہ مہاجروں کی جس طرح دل آزاری کی ہے ان کی اس نفرت انگیز اور تعصب سے بھری تقریر کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ شہری سندھ میں رہنے والے مہاجرین کے آبا و اجداد وہ لوگ ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ان مہاجرین کی دل آزاری کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ ان سے معافی مانگیں۔ آج پیپلز پارٹی میں جاگیرداروں کا ٹولہ بیٹھا ہوا ہے اس کا کام پاکستان بنانے والوں کی مخالفت کرنا ہے جیسے ان کے بزرگوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی۔ یہ لوگ مہاجروں کو دیوار سے لگانے کی شروع ستے کعشش کر رہے ہیں۔ جنوبی سندھ صوبے کا بیج ہم نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے بویا اور پھر اس کی آبیاری نفرت اور حقارت کے پانی سے کی یہاں تک کہ وہ بیج ایک تن آور درخت بن گیا ہے۔ 1972کو پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے زبان کے بل کی منظوری سے اس تعصب کا آغاز کیا گیااور 1973میں

کوٹا سسٹم رائج کر کے پیپلز پارٹی نے سندھ کی تقسیم شروع کی۔ شہری سندھ کے لوگوں نے ابھی تک الگ صوبے کی بات نہیںکی۔ شہری سندھ کے مہاجر وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا اور جس دن ان لوگوں نے الگ صوبے کی بات کر لی پھر ان کو الگ صوبہ بنانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔اگر مفرتوں کی اس خلیج کو مزید بڑھایا گیاتو اس میں نقصان سندھ کا ہی ہوگا۔ شہری سندھ کو

وسائل کی تقسیم میں بھی کم حصہدیا جاتا ہے۔ لاڑکانہ پر تو سندھ حکومت 90ارب لگا سکتی ہے لیکن پورے کراچی کیلئے صرف 7ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ نا انصافی ہے۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کر کے دکھایا جاتا ہے جو پیپلز پارٹی کی سازش ہے تاکہ وزیر اعلیٰ سندھ شہری سندھ سے نہ بن سکے اور حلقہ بندیوں میں بھی ہمارے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے۔

کراچی پاکستان کا دل ہے، اگر کراچی کی حالت خراب ہو گی تو پورے پاکستان کی حالت خراب ہو گی۔ مہاجروں نے پاکستان بنایا اب ان کو الگ صوبہ بنانے کی طرف نہ دھکیلا جائے۔ اگر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ان کے بیان پر اگلے48گھنٹے میں معافی نہ مانگی گئی تو ہم ہفتہ تو رات تراویح کی نماز کے بعد لیاقت آباد میں شدشد احتجاج کریں گے جس ایک تحریک کو جنم دے گی اور یہ تحریک آئندہ انتخابات میں ریفرنڈم ثابت ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…