بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے سوکس سینٹرز کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیدیا

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے سوکس سینٹرز کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیدیا‘ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وزیراعظم ریاست کی جائیداد کا مالک نہیں ہوسکتا ملک میں بادشاہت نہیں ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں سوکس سینٹرز بلڈنگ ویلتھ ٹیکس ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سوکس سینٹرز کی اپیلیں منظور کرلیں۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے حکم سے دو حکومتی عمارتیں سوکس سینٹر کو دی گئیں۔ سوکس سینٹرز نے انکم ٹیکس دیا اور ویلیو ٹیکس واجب الادا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وزیراعظم ریاست کی جائیداد کا مالک نہیں ہوسکتا ‘کس قانون کے تحت وزیراعظم سرکاری جائیداد ٹرانسفر کرسکتا ہے؟ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ دونوں پراپرٹیز 198 ملین میں فروخت کی گئیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پراپرٹی کی فروخت کا ایک پیسہ ادا نہیں ہوا۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ پراپرٹیز کی فروخت کا کوئی معاہدہ ریکارڈ پر نہیں۔ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ حکومتی جائیداد کو وزیراعظم نے دوسرے ادارے کو فروخت کیا۔ جائیداد کسی نجی فرد کو فروخت نہیں ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملک میں بادشاہت نہیں ہے ایسا نہیں ہے حکومت کی جائیداد کسی کو دے دی جائے۔ کیا وزیراعظم کو سپریم کورٹ فروخت کرنے کا اختیار ہے؟ وزیراعظم سپریم کورٹ کو فروخت کردیں تو کیا کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…