اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’سادگی کا نعرہ لگانے والا خادم اعلیٰ قوم کو17لاکھ یومیہ میں پڑا‘‘ 2 کروڑ 40 لاکھ کے 6 ڈبل کیبن ڈالے،2کروڑ10لاکھ کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ،ہیلی کاپٹر کرایہ کی مد میں وفاق کو 12کروڑ ادائیگی ،فنڈز کے غلط استعمال پر رپورٹ جاری

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کے غلط استعمال پر رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاستی وسائل کو اپنی ذات پر خرچ کر ڈالا، ایک طرف شہباز شریف سادگی کا نعرہ لگاتے رہے دوسری طرف خزانے پر ہاتھ صاف کرتے رہے ۔

یہ نام نہاد خادم اعلیٰ عوام کو17 لاکھ یومیہ میں پڑتاہے۔ گزشتہ مالی سال2017-18ء میں 2 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے شہباز شریف کے پروٹوکول کیلئے 6 نئے ڈبل کیبن ڈالے خریدے گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس کیلئے2کروڑ10لاکھ مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی گئی جو وی آئی پیز کے زیراستعمال ہے، شہباز شریف اور انکی نا اہل کابینہ نے وفاقی سے ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا جس کیلئے وفاق کو 12کروڑ 16لاکھ 20ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیا گیا، وزرا کے پروٹوکول کے لئے 2 کروڑ 55 لاکھ کی 3 الگ سے گاڑیاں خریدی گئیں،سپیشل برانچ لاہور نے تین ٹیوٹا کرولا میں جیمرز لگائے جس کے لئے ایک کروڑ 65لاکھ روپے استعمال ہوئے اور یہ گاڑیاں حکومتی عہدیداروں اور افسران کے زیر استعمال ہیں، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے مہنگی گاڑیاں لینے پر زور رکھا اور دو بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدی گئیں جو 8کروڑ 90لاکھ روپے میں خریدیں ، اسی طرح ایک گاڑی کو بلٹ پروف کروایا گیا، جس پر 70لاکھ روپے اخراجات ہوئے ۔ پولیس اور انسداد دہشت گردی کی گاڑیاں اور سکوا ڈ شریف فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ صاف پانی، صحت اور تعلیم سمیت دیگر منصوبوں سے فنڈز نکال کرکلثوم نواز کے حلقے این اے 120کی سکیموں کو فنڈز جاری ہوئے ، غیر قانونی طورپر نئی ترقیاتی سکیموں کو فنڈز منتقل کرنے کی منظوری شہبازشریف نے دی۔ این اے 120کے ضمنی الیکشن کے دوران ساڑھے 8ارب روپے خرچ کئے گئے۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خزانے کا اس قدر ناجائز استعمال کیا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی، احتساب عدالت میں نواز شریف کا مقدمہ لڑنے والے حارث سلیم کو خزانے سے فیس کی مد میں55لاکھ،اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی خدمات لینے کی مد میں 25لاکھ 90ہزار روپے ادا کئے گئے۔، جاتی عمرہ کی سکیورٹی پر 1کروڑ 41لاکھ 37ہزار روپے اضافی ادا کئے گئے ہیں ۔

جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی رہائشگاہوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے جس کے لئے سرکاری خزانے سے 19لاکھ 91ہزار روپے لگائے گئے ۔ میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف خدمت کے جھوٹے دعوے کرتے رہے اپنے دور اقتدار میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر سکے نہ ہی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں کامیاب ہوئے جعلی منظوبوں کا افتتاح کرتے چلے گئے اور پیچھے سے منصوبے بند ہوتے رہے، شہباز شریف خدمت کے نام پرعوام کا معاشی قتل کرتے رہے اور عوام کو 6ارب کی سبسڈی دینے اورآمدن پر ٹیکس کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 544ارب 60کروڑ کے بجائے 456ارب سے بھی کم ٹیکس وصول کر سکے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…