اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوا ز شریف کا ایجنڈا ملکی اداروں کو تباہ کر نا ہے، نوا زشریف خود کو بادشاہ سمجھتا تھا ، پانامہ کیس میں اللہ کے پکڑ میں آ گئے نوا زشریف نے مودی کے ساتھ 4 بار میٹنگ کی ہے، نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ کوئی حادثہ ہو جائے۔ نوازشریف خود کو بھٹو سمجھتے کی غلطی نہ کرے ان کا ایٹمی پروگرام میں کوئی کردار نہیں تھا۔
نواز شریف اورالطاف حسین کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ امریکا نہیں چاہتا ہے کہ گوادر پورٹ آباد ہو ۔ امریکی دباؤ کی وجہ سے سی پیک سست روی کا شکار ہے ۔ خواہش ہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کامیاب ہو جائیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے اور الطاف حسین کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ الطاف حسین کو ملک دشمنی باتیں کرنے پر پابندی لگا دی گئی اور آج کل نواز شریف کا بھی یہی حال ہے نواز شریف جھوٹ کے دیوتا ہے اور 5 نمبر کے آدمی ہیں۔ 23 مارچ معافی نامے کے پیروکار آئے گا۔ لیکن فوج نہیں مانی نوا زشریف جیل جائے گا لیکن پیرو نہیں بنے گا۔ نواز شریف کا ایجنڈا مجیب الرحمن والا ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ نوا زشریف کا ایجنڈا پاک فوج کو تباہ کرنا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے لے کر تمام دفاعی امور فوج کے پاس ہیں۔ فوج کی بدولت آج پاکستان بچا ہوا ہے۔ ملک دشمن قوتوں کا ٹارگٹ پاک فوج کو نقصان پہنچانا ہے۔ نواز شریف ان قوتوں کو راستہ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف پر آٹیکل 6 ضرور لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوازشریف او رمریم نواز کے سامنے شہباز شریف کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کے خاص الخاص بندے نے مجھے نواز شریف کا پیغام پہنچانا کہ مال سارا تیرا دوست شہباز کھا گیا ہے۔ اور تم پیچھے مجھے گالیاں دیتے ہو انہوں نے کہا کہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ پاکستان کا ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں کیا بلکہ میں راجہ ظفرالحق اور گوہر ایوب نے کیے تھے۔
نواز شریف کو ایٹمی پروگرام کے بارے میں کخ کا پتہ نہیں ہے۔ ایسے بھڑکیں مارتے ہیں یہ قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ایٹمی دھماکے کے وقت کے ساری کابینہ بے ایمان تھی۔ پابندی سے ڈرا رہے تھے کہ ایٹمی دھماکہ ملک پر عالمی پابندیاں لگیں گی۔ سب ڈرے اور سہمے ہوئے تھے ۔ آج اپنے تعریف کے پل باندھ رہے ہیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت مودی اورا س کے پالیسی مشکل ہیں اور بڑی تیزی سے عوامی حمایت کھو رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں بھارت بلوچستان میں مسائل کھڑا کر سکتی ہے اور سی پیک کے منصوبوں کو سپوتاز کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہیکہ شہباز شریف نے پنجاب کے بڑے پروجیکٹ میں خوب کر پیش کی ہے۔ ملتان میٹرو اورنج ٹرین پنڈی میٹرو نندی پور سولر پاور پلانٹ سمیت کئی دوسرے منصوبوں میں خوب پیسہ بچایا ۔ نیب ان سے ان سارے پیسوں کا حساب لے کر رہے گا ۔