منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے دونوں بچے جا رہے تھے کہ راستے میں ایک مرغی مل گئی اور وہ مرغی دراصل کون ہے؟خورشید شاہ نے نام بتادیا، انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کیے گئے دونوں نام مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ٗنواز شریف نے پارلیمنٹ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا گلف اسٹیل وہ ذرائع ہیں جن سے جائیدادیں بنیں ٗآج نواز شریف سے پوچھا جا رہا ہے کہ گلف اسٹیل کا سرمایہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں پتا نہیں ٗاصل میں نواز شریف کے یہ دونوں بچے جا رہے تھے

کہ راستے میں ایک مرغی مل گئی ٗسونے کے انڈے دینے والی مرغی محمد بن جاسم ہیں۔ پیر کو ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہاکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گلف اسٹیل وہ ذرائع ہیں جن سے جائیدادیں بنیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج نواز شریف سے پوچھا جا رہا ہے کہ گلف اسٹیل کا سرمایہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں پتا نہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز میری نہیں حسن اور حسین نواز سے پوچھیں، وہ دونوں تو اشتہاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے جب پوچھا تو نواز شریف نے کہا کہ حسن اور حسین برطانوی شہری ہیں ان سے نہیں پوچھا جا سکتا، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ پوری قوم بے وقوف ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اصل میں نواز شریف کے یہ دونوں بچے جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ایک مرغی مل گئی، یہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی محمد بن جاسم ہیں جنہوں نے جاتے جاتے یہ پراپرٹی دے دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ پتا نہیں گلف اسٹیل کے لیے وسائل کہاں سے آئے، گلف اسٹیل سے متعلق طارق شفیع سے پوچھیں اور طارق شفیع نے کہا گلف اسٹیل ان کی نہیں ہے۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کو 127 سوالوں پر

مشتمل سوالنامہ بھیجا تھا تاہم نواز شریف کی جانب سے 55 سوالوں کے جوابات دیے گئے ہیں۔عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ الائنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی طاقت کے بل بوتے پر ہی الیکشن لڑے گی، ق لیگ سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے

دونوں نام مسترد کرتے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام دئیے ہیں، ذکاء اشرف زرداری کے مین ڈونر سمجھے جاتے ہیں اس لیے ہم ان کا نام مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلیل عباس جیلانی منجھے ہوئے سفارتکار ہیں لیکن تحریک انصاف نے تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا تھا جو ایک قد آور شخصیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بھی اچھے نام تھے، تحریک انصاف کے دیے گئے نام زیادہ معتبر تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…