اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مریض مرض سے اور گھر والے خرچ سے مر جاتے ہیں

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک ہو یا امریکہ جیسا امیر ملک، یا کینیڈا جیسا ترقی یافتہ ملک۔ ہر ملک اپنے عوام کی صحت پر ہونے والے خرچے اور اس کی افادیت پر سوچ بچار کر رہا ہے۔ آج ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر بھی ہے اور سستی بھی۔صحت عامہ کے محکمے چاہے حکومتی ہوں یا نجی یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو انسانی جسم، صحت کے معاملات، بیماریوں، ان کے علاج اور باالخصوص بیماریوں سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر کی آگہی دیں۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر جولیلن وانگ صحت عامہ کی ماہر ہیں۔ آپ صحت اور طب کی معلومات کی تشہیر کو عام لوگوں کے فائدے سے تعبیر کرتی ہیں۔ڈاکٹر وانگ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ اس لئے اہم ہے کہ وہ عوام میں صحت کے معاملات پر نظر رکھتی ہے اور اس کے علاج پر توجہ دیتی ہے۔ مختلف بیماریوں سے بچاو¿ کے ٹیکے اور قطرے۔ پینے کا صاف پانی، کام کی جگہ اور درس گاہوں کے ماحول کو انسانی صحت کے لئے محفوظ بنانا اور تمباکو کے استعمال کو ترک کرنا صحت عامہ کی ترجیحات میں سے ہیں۔ڈاکٹر صاحبہ کا کہنا تھا کہ صحت عامہ بیماری سے بچاﺅ، بیماری کے اضافے کی روک تھام اور بیماری کے مریض پر اثرات کو کم کرنے پر زور دیتی ہے۔ اگر کسی کو بیمار ہونے سے بچا لیا جائے تو اسے اسکول یا کام کی چھٹی کرنے سے بچایا جاسکتا ہے اور یوں اس انسان کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے اور اس طرح معاشرے کا بھی فائدہ ہوتا ہے۔ڈاکٹر جولیلن وانگ کے مطابق مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لئے کئے جانے والے تشخیص اسکرینگ ٹیسٹ بہت اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ اگر مرض کی تشخیص جلد ہوجائے تو مریض کا بہتر علاج ہو سکتا ہے اور اسے کئی پیچیدگیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔عالمی اداراہ صحت کے مطابق صحت عامہ ایک مرض یا ایک مریض نہیں بلکہ پوری آبادی کی صحت کو بہتر بنانے، انھیں بیماریوں سے بچانے اور ان کی زندگی کو دراز کرانے کی کوشش کرتی ہے اور یہ ہی اس کی اہمیت ہے۔ماہرین کے مطابق، بیماریوں سے بچاﺅ پر بہت کم پیسے خرچ کر کے بیماریوں کے علاج پر خرچ ہونے والے بہت سارے پیسوں، وقت اور محنت سے بچا جا سکتا ہے اور ساری کی ساری آبادی کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…