اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فسلطین میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف وہ قدم اٹھا لیا جس کا کب سے انتظا رتھا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نور ائیر بیس سے خصوصی طیارے پر ترکی کیلئے روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کیساتھ وفد میں وزیر خارجہ خرم دستگیر ، ڈاکٹر عابد ریاض ، فہد عنایت اللہ اور علی جہانگیر صدیقی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ 14 مئی کو امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے موقع پر فلسطینی مسلمانوں کا صیہونی فوج کے ہاتھوں قتل عام ہوا تھا جس پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے او آئی سی کا اجلاس طلب کیا تھا۔