ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک حملے کے نتیجے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان زخمی حالت میں لاپتہ ہوگئے ہیں، اس بات کا دعویٰ ایرانی اور روسی میڈیا نے کیا ہے، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے زخمی ہونے سے متعلق
خبر سعودی خفیہ رپورٹ سے ملی اور یہ خفیہ رپورٹ ایک عرب ملک کو بھی بھیجی گئی، ان کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کو شاہی محل پر حملے کے بعد سے سعودی ولی عہد لاپتہ ہیں اور وہ اس حملے کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سعودی ولی عہد کی سرکاری سطح پر کوئی تصویر جاری نہیں ہوئی۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 21 اپریل کے حملے کے بعد سے منظر عام سے غائب ہیں۔ دوسری طرف سعودی سرکاری حکام نے شہزادہ محمد بن سلمان سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ اکیس اپریل کو سوشل میڈیا پر افواہیں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب میں شاہی محیل پر حملہ ہو گیا ہے اور ان افواہوں کے ساتھ ساتھ کچھ ویڈیوز اور تصاویر بھی منظر عام پر آئیں مگر ان تمام چیزوں کے وائرل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد سعودی حکومت نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہی محل پر حملہ نہیں ہوا بلکہ ایک مشکوک ڈرون شاہی محل پر پرواز کر رہا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے مار گرایا تھا۔