جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

اوپن کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر،یورو، برطانوی پاؤنڈ، یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی

datetime 17  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ ،یواے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں کمی جبکہ اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ بندرہی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.30روپے سے گھٹ کر117.20روپے اور قیمت فروخت117.80روپے سے گھٹ کر117.70روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت میں15پیسے اور برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.75روپے سے گھٹ کر137.60روپے اور قیمت فروخت139.25روپے سے گھٹ کر139.10روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید157.75روپے سے گھٹ کر157.50 اور قیمت فروخت159.25روپے سے گھٹ کر159.00روپے ہو گئی ۔سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے اور فروخت میں15پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.20روپے سے گھٹ کر31.15اور قیمت فروخت31.50روپے سے گھٹ کر31.35روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.95روپے سے گھٹ کر31.90روپے اور قیمت فروخت32.25روپے سے گھٹ کر32.20روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…