جنیوا (این این آئی)ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے یورپی یونین کے خلاف پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ دے دیا۔یہ فیصلہ گزشتہ روز جینوا میں معروف پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں ڈبلیو ٹی او کے تنازعات طے کرنے والے اعلیٰ ترین ادارے نے دیا۔پولی ایتھلین ٹیئرف تھلیٹ (پی ای ٹی) جو عام طور پر گوند اور بوتل گریڈ پولی یسٹر چپ ہے اور منرل واٹر اور مشروبات کی ڈسپوزیبل بوتلوں کی تیاری میں کام آتا ہے۔ڈبلیو ٹی او کے تین
رکنی اپیلٹ ادارے نے 28قومی یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے 6جولائی 2017کو دیا گیا پاکستان کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا۔ایک بین الاقوامی فورم پر یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔یورپی یونین نے 2010میں پاکستان پر یہ مفلوج کردینے والی ڈیوٹی عائد کی تھی جس سے پاکستان کو 30کروڑ یورو کا نقصان ہوا۔ جس کے خلاف پاکستان نے مارچ 2015میں یورپی یونین کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔