جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں خطرناک ہوں ، نیازی صاحب آگے آگے دیکھیں میں بتاؤں گا کتنا خطرناک ہوں ،شہبازشریف نے دھمکی دیدی،دھماکہ خیز اعلان

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ا ورنج لائن ٹرین کی بروقت تکمیل میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،عوام الیکشن میں اورنج لائن میں تاخیر کا بدلہ لیں گے، نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں خطرناک ہوں ، نیازی صاحب آگے آگے دیکھیں میں بتاؤں گا کتنا خطرناک ہوں ،الیکشن کے بعد اللہ تعالی نے موقع دیا تو بھاٹی سے ائر پورٹ تک بلیو لائن میٹروٹرین بنائیں گے ۔ اورنج لائن میٹروٹرین کے ٹیسٹ رن کے افتتاح کے بعد لکشمی چوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو ٹرانسپورٹ کی آرام دہ ، معیاری اور باکفایت سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ۔ اورنج لائن میٹروٹرین اور میٹرو بس سروس جیسے عظیم اور شاندار فلاحی منصوبے غیورقوم اور عام آدمی کیلئے مکمل کئے ہیں ۔ عمران نیازی ورلڈ کپ اور شوکت خانم کا نعرہ لگا کر ووٹ مانگتے ہیں تو انہیں چاہیے تھا کہ وہ کے پی کے میں تعلیمی ادارے ، ہسپتال اور یونیورسٹیاں بناتے لیکن انہوں نے تو کے پی کے کا بیڑا غرق کر دیا۔عوام کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی دشمنی میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی مخالفت کر کے عوام سے کھلی دشمنی کی۔ اب عوام نے ترقیاتی منصوبوں اور اورنج لائن ٹرین کے عوامی منصوبے میں تاخیر کا بدلہ ان سے لینا ہے اور 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے جہاز کو ڈبونا ہے ۔ سندھ کو برباد کرنے والے زرداری بھی مداری بن کر آرہے ہیں ۔ بلاول ہاؤس اور بنی گالہ ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں ۔ یہ دونوں مل گئے ہیں ، ایک پاس بلا اور ایک پاس تیر ہے ۔ جب شیر نے جھپٹا مارنا ہے تو یہ نظر نہیں آئیں گے ۔ مجھے کہتے ہیں کہ میں پل بناتا ہوں ۔ نیازی صاحب ٹھیک ہے میں پل بناتا ہو ں لیکن تم وہاں پل گراتے ہو۔ جب کے پی کے میں ڈینگی آتا ہے تو نتھیاگلی کے پہاڑوں پر

چڑھ کر سو جاتے ہو ۔ ہم نے پنجاب میں پل ، سڑکیں ، تعلیمی ادارے ، ہسپتال بنائے ہیں ۔ موقع ملا تو سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں بھی یہ منصوبے لگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں پی ٹی آئی کی وجہ سے 22 ماہ کی تاخیر ہوئی لیکن یہ عوامی منصوبہ تاخیر کے باوجودتکمیل کے قریب ہے جس کی نیازی صاحب کو بے حد تکلیف ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اورنج لائن میٹروٹرین میں پی ٹی آئی کی وجہ سے 22 ماہ کی تاخیر نہ ہوتی تو بلیو لائن کے منصوبے پر

بھی کام شروع ہو چکا ہو تا اور یہ بلیو لائن بھاٹی چوک سے ائرپورٹ تک بننی ہے لیکن پی ٹی آئی کو یہ گوارا نہیں ۔ اس نے منصوبوں میں تاخیر کر کے قوم کے بیٹے ، بیٹیوں ، بزرگو ں ، ماؤں اور بہنوں سے دشمنی کی ہے۔ کیونکہ ان منصوبوں سے عوام کو بروقت اپنی منزلوں پر پہنچنے میں مدد ملنی تھی۔ اب 2018ء کے انتخابات میں عوام وقت برباد کرنے والوں اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا باعث بننے والوں سے بدلہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا اور اللہ کو منظور ہوا تو

الیکشن کے بعد بلیو لائن کے منصوبے پر کام شروع کریں گے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے سے لاہور کے عوام کو مزید سہولت ملے گی اور لاہور ترقی کرے گا۔ زرداری کی پیپلز پارٹی نے سندھ جبکہ نیازی کی پی ٹی آئی نے کے پی کے کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’ نیازی لاکھ چاہے تو کیا ہوتا ہے ۔۔۔وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے‘‘ ۔ نیازی کہتا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ خطرناک ہے ۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ تمہیں اب پتہ چلا ہے ۔ آگے چلو پھر بتاؤں گا کہ میں کتنا خطرناک ہوں۔

انشاء اللہ اللہ تعالی کے فضل سے تمہارا سیاسی بسترگول کریں گے اور تمہاری سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں غریب قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں ۔ نیب سے پوچھتا ہوں کہ وہ ہر چیز کا کھوج لگاتا ہے اور غیب کی چیزیں ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے ۔ وہ غریب قوم کے بچائے گئے 75 ارب روپے کی تعریف تو کر دے۔ اگر 70 یا 75 ارب روپے سے زیادہ نہ بچایا ہو تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر

خواجہ احمد حسان ، سبطین فضل حلیم، کمشنر لاہور ڈویژن ، چیف سیکرٹری اور پوری ٹیم نے دن رات محنت کی ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ۔ میں نے بھی بطور خادم عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے تا ہم اگر کہیں غلطی ہوئی ہو تو اس پر معذرت چاہتا ہوں ۔ میں عوامی آدمی ہوں اور عوام کے درمیان ہی رہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کی وجہ سے عوام کو جو تکلیف اٹھانا پڑی ہے اس پر بھی معافی چاہتا ہوں اور جن تاجر حضرات کا نقصان ہوا ہے آئندہ انتخابات میں موقع ملا

تو کمیٹی بنا کر ان تاجروں کے نقصان کی تلافی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے جان لڑا دیں گے اور جب تک دم میں دم ہے ملک کو قائد ؒ و اقبال ؒ کا پاکستان بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ جس طرح محمد نواز شریف کی قیادت میں ہزاروں میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں اور موٹرویز کا جال بچھایا ہے اسی طرح آئندہ پانچ سالوں میں ملک کو مزید ترقی دیں گے اور اسے دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے ۔تقریب سے خواجہ احمد حسان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام ، صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی ، متعلقہ افسران اور عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…