جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

لاہور میں پاکستان کی پہلی میٹرو ٹرین کا کامیاب ٹیسٹ رن،ٹرین صرف کتنے منٹ میں 27کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی؟روزانہ کتنے لاکھ مسافر سفر کرینگے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کر دیا ۔ محمد شہبازشریف اسلام پارک کے اسٹیشن سے میٹرو ٹرین پر سوار ہوئے۔اورنج لائن میٹرو ٹرین نے کامیابی سے اسلام پارک سے لکشمی چوک تک ٹیسٹ رن مکمل کیا۔شہبازشریف نے آزمائشی سروس کے آغاز پر خوشی کا اظہارکیا۔چین کے قونصل جنرل ، وزراء، اراکین اسمبلی او رلوگو ں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجو دتھی۔ وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین پاک چین دوستی کی زندہ اور لازوال مثال ہے۔پاکستان میں لاہور کو سب سے پہلے میٹروٹرین سٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔پی ٹی آئی عوامی فلاح کے اس بڑے منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرتی تو آج روزانہ لاکھوں شہری میٹروٹرین پر سفر کر رہے ہوتے۔یہ عام آدمی کا منصوبہ ہے اور پی ٹی آئی کی وجہ سے اس منصوبے میں بے پناہ تاخیر ہوئی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹریک کی کل لمبائی 27.12کلومیٹرہے جس میں سے بالائے زمین25.4 کلو میٹرہے اور تاریخی مقامات کی حفاظت کے پیش نظر زیرِ زمین ٹریک کی طوالت (کٹ اینڈ کور) 1.72 کلومیٹر ہے اس کے 26اسٹیشن ہیں۔24اسٹیشن زمین سے 12 میٹرکی بلند ی پر اور2اسٹیشن زیر زمین ہیں۔ٹرینوں کی تعداد 27ہے اور ہر ٹرین میں 5بوگیاں ہیں۔ٹرین علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک27کلومیٹر کا فاصلہ صرف 45 منٹ طے کرے گی۔ٹرین کا روٹ شہر کا وہ گنجان روٹ ہے جہاں تقریبا اڑھائی لاکھ سے زائد مسافر روزانہ سفر کرتے ہیں۔ اگلے چند سال میں اورنج میٹروٹرین روزانہ پانچ لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے آغاز پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے باوجود ٹینڈر کروایا گیا ۔منصوبہ جات میں بچت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے پوسٹ بڈنگ میں ملکی خزانے کے تقریباََ69ارب روپے بچائے

جبکہ چینی حکومت کے تعاون سے لوکل ٹینڈرنگ میں بھی تقریباََچھ ارب روپے کی بچت کی گئی ۔تعمیراتی کام میں تیز رفتاری کے لئے اسے چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پیکیج ون اور پیکیج ٹو کے تحت میٹر و ٹرین کا ٹریک تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ پیکیج تھری اور فور کے تحت بالترتیب ڈپو اور سٹیبلنگ یارڈ تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ لاہور اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز25اکتوبر2015ء کو ہوا جبکہڈیرہ گجراں میں ڈپو اور علی ٹاؤن میں سٹیبلنگ یارڈ کی تعمیر کا کام

22جنوری2016ء کو شروع ہوا۔ ابھی تک مجموعی طور پر منصوبے کا88فیصد سے زائدتعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج و ن کا94 فیصد ‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا84فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا89فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلنگ یارڈ کی تعمیر کا91فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔چین سے درآمد شدہ میٹرو ٹرین کی بوگیاں آرام دہ اور مکمل طور پر ائرکنڈیشنڈ ہیں۔ ایک ٹرین پانچ بوگیوں پر مشتمل ہے ‘ہر بوگی کی لمبائی 20میٹرہے جس میں60نشستیں لگائی گئی ہیں

اور معمر اور معذور افراد اورخواتین کے لئے علیحدہ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ایک بوگی میں بیک وقت 200افراد سفر کر سکتے ہیں ‘ ان کی رہنمائی کے لئے ٹرین میں پبلک ایڈریس سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے آگے آنے والے سٹیشن کا اعلان کیاجائے ۔عام ٹرین کے تصور کے برعکس بجلی سے چلنے والی اس ٹرین کے دروازے آٹو میٹک ہیں ‘ اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر بھی دروازے نصب کئے جا رہے ہیں جن کی مدد سے مسافروں کی دوہری سیفٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ بزرگ اور معذور افراد کے پلیٹ فارم تک پہنچنے کے لئے سٹیشنوں پر برقی زینے لگانے کا کاکام تیزی سے جاری ہے۔ اورنج لائن کے لئے درکار تمام 27ٹرین سیٹ در آمد کر لئے گئے ہیں ۔14ٹرین سیٹ ڈیرہ گجراں میں واقع ڈپو جبکہ 13علی ٹاؤن میں واقع سٹیبلنگ یارڈ میں پارک کئے گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…