کراچی(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان نے اہم ترین اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کراچی میں اجلاس جاری ہے جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کررہے ہیں ،پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں ، مفتی منیب الرحمان نے اس اہم ترین موقع پر اعلان کیا ہے کہ پرائم سیشن کے بعد
ہی رمضان کے حوالے سے حتمی اعلان ہوگا اس سلسلے میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے باقاعدہ اعلان سے پہلے کسی قسم کی اطلاعات کی بنیاد پر مبالغہ آرائی نہ کی جائے ، دوسری جانب ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے واضح ا مکانات ہیں پاکستان میں رمضان المبارک کےچاند کی عم ساڑھےچھبیس گھنٹےہوگی جبکہ چاند دیکھنےکاعمودی زاویہ پانچ ڈگری تک ہوگا۔