ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پچھلی بار سندھ اسمبلی میں ہم سے دو دو لاکھ روپے انعام اور نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا تھامگر نہ دیا ٗاسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے بلاول کو وعدہ یاد دلایا تو کیا جواب ملا؟ افسوسناک صورتحال

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے فائنل تک رسائی کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پارٹی رہنما شیری رحمان کی وعدہ خلافی یاد دلادی۔پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جس میں ٹیم کو ازبکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’فٹبال پاکستان ڈاٹ کام‘ کے پیج پر ٹوئٹ میں 4 سال قبل لی گئی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی

تصویر شیئر کی گئی ہےجس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور پارٹی رہنما شیری رحمان بھی موجود ہیں۔تصویر میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور شیری رحمان کو مخاطب کرکے ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا گیا کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کا جو بھی نتیجہ آیا مگر بلاول بھٹو اور شیری رحمان کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر نہ بنوائیں اور کسی انعام کا بھی اعلان نہ کریں کیونکہ آپ نے چار سال پہلے کیا گیا وعدہ اب تک پورا نہیں کیا۔اس حوالے سے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس وقت کے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کوچ عبدالراشد نے کہا کہ پچھلی بار سندھ اسمبلی میں ہم سے دو دو لاکھ روپے انعام اور نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے نوکری دینے کا بھی اعلان کیا تھا جو نہیں دی گئی ٗ بلاول نے فٹبالر میراڈونا کو بھی پاکستان بلانے کہا تھا۔عبدالراشد نے اپیل کی پچھلے سال بھی ہم نے پاکستان کی نمائندگی کی لہٰذا جو نوکری اور انعامات کے اعلان کیے گئے وہ پورے کیے جائیں۔دوسری جانب جیونیوز نے اس حوالے سے شیری رحمان سے بھی رابطہ کرکے انہیں وعدہ خلافی سے آگاہ کیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا کہ بہت افسوس ہے وعدہ پورا نہیں کیا گیا، ابھی ایک میٹنگ میں بلاول بھٹو کو یہ بات یاد دلائی ہے اس پر پارٹی چیئرمین نے فوری طور پر اس وعدے کو پورا کرنے کا کہا ہے جو کچھ دنوں میں پورا کردیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے وعدے نہیں کرتے اور یہ طریقہ نہیں ٗیہ غفلت ہوئی ہے یہ وعدے پورے ہونے چاہئیں۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…