پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

چھ مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کیس ٗ نجی موبائل فون کمپنی نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس امداد، مزدوروں کی بیواؤں کو 20 ہزار روپے ماہانہ فراہمی کی عدالت کو یقین دہانی

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) خاران میں چھ مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں نجی موبائل فون کمپنی نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس امداد، مزدوروں کی بیواؤں کو 20 ہزار روپے ماہانہ فراہمی کی عدالت کو یقین دہانی کرا دی جبکہ سپریم کورٹ نے نجی کمپنی، صوبائی اور وفاقی حکومت کو مزدوروں کے لواحقین کیلئے مکمل مالی پیکج بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔گزشتہ روز جسٹس عمرعطاء بندیال

اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل دو رکنی بنچ نے بلوچستان کے علاقے خاران میں چھ مزدوروں کے قتل پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کی ذمہ داری کے تعین کا کہا تھا کہ وہ کون کرے گا؟ مزدور فریال حسین کی حالت نازک ہے اسکا کیا کیا؟کوئٹہ رجسٹری میں پیش ہونے والے وکیل ذمہ داری کسی اور پرڈال رہے تھے۔ نجی موبائل کمپنی کے وکیل نے کہا کہ انکے ادارے نے کبھی نہیں کہا کہ وہ لواحقین کی ویلفیئر کا خیال نہیں کرینگے، پہلے پیش ہونے والے وکیل شاید کیس کی تیاری کرکے نہیں آئیتھے، ہم نے مزدور فریال حسین کو علاج کیلئے لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس دے رہے ہیں، تین بیواؤں کو 20 ہزار روپے ماہانہ کے ساتھ بچوں کی تعلیم کا مکمل خرچ موبائل کمپنی برداشت کرے گی۔ بینچ کا کہنا تھا کہ عدالت کو مکمل فنانشل پیکج بنا کر دیں، یہ بھی بتائیں پنجاب اور بلوچستان حکومت نے لواحقین کو کیا دینا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ جائے وقوعہ خاران سے 95 کلومیٹر دور ہے، فوج اور ایف سی حالات میں بہتری لے کر آئے ہیں، لواحقین کی امداد صوبائی پالیسی کے مطابق کرینگے، تفصیل پوچھ کر بتا سکتا ہوں۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…