بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

کینیڈا میں قائد اعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ونی پیگ (نیوزڈیسک) کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے صوبہ مینی ٹوبا کے شہر ونی پیگ میں محمد علی جناح پارک کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ‘بانی پاکستان کے نام پر اس پارک کی تعمیر کا سارا کریڈٹ پاکستانی۔کینیڈین کمیونٹی کو جاتا ہے’۔اس حوالے سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق افتتاح کے موقع پر پورے کینیڈا سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔طارق عظیم خان نے اس موقع پر ایک الگ وطن کے قیام کے سلسلے میں بانی پاکستان

قائداعظم محمد علی جناح کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ونی پیگ میں پاکستانی کمیونٹی اپنے ملک کی ثقافت اور اچھے تاثر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔جناح پارک کے قیام کے لیے چلائی گئی مہم کے سربراہ ڈاکٹر راشد باہری نے بتایا کہ ‘محمد علی جناح پاکستانی عوام کے دل سے قریب ہیں اور یہ پارک آنے والی نسلوں کو ہمارے عظیم قائد کی یاد دلاتا رہے گا۔’اس موقع پر سٹی کونسلر جنیس لیوک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پارک کے احاطے میں کرکٹ گراؤنڈ بھی تعمیر کیا جائے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…