پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہونے سے قبل کونسا پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہیں ؟دھماکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن میں سزا یافتہ ہونے سے قبل عالمی سپورٹ لینا چاہتے ہیں، یہ سب کرپٹ ٹولہ ہے جسے نکال باہر کرنا چاہیے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف ایل این جی کا کیس 8،10 دن میں کھلنے والا ہے، اب یہ کہیں گے کہ سارے کیس ہمارے خلاف کھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف غیر ملکیوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔

دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ریاست اوراداروں کے ساتھ ہمدردی نہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ریاست اوراداروں کے ساتھ ہمدردی نہیں، ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار نوازشریف ہیں ٗوہ کسی طریقے سے پاناما کے فیصلے کو روکنا چاہتے ہیں، نوازشریف اس وقت تمام معاملات میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے سارا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دلانے کی کوشش کر رہے ہیں ٗوہ قومی اداروں کے خلاف عالمی سازش کے حصہ دار اور بھارتی پروپیگنڈے کے گواہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم رہے تب انھیں یاد نہیں آیا کہ کمیشن بننا چاہیے ؟ جب پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہے تو کمیشن یاد آ گیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار نے پاکستان کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…