اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر تنقید کو سازش قرار دیا، نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یہ وہی معاملہ ہے ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے۔
میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کو سازش قرار دیا اور کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا، سازش کنٹینر سے شروع ہوکر عدالتوں تک پہنچی، نواز شریف کے بیان کو صحیح طرح سے پڑھا جائے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو بھارتی میڈیا نے تبدیل کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا سرل المیڈا کا نواز شریف سے انٹرویو فواد حسن فواد نے طے کرایا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اب بارے میں فواد حسن فواد ہی بتا سکتے ہیں مجھے معلوم نہیں ہے۔ صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ فوج میں رہے ہیں، فوج کا نواز شریف کے بیان پر کیا رد عمل ہوگا؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں اب بھی فوج کا حصہ ہوں اور مجاہد ہوں، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جو اس بیان پر ایکشن لے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں، سیاسی جنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بیان کی مذمت نہیں کروں گا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر تنقید کو سازش قرار دیا، نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یہ وہی معاملہ ہے ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے۔