اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ قوم بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ساتھ ہے، کوئی دباؤ یا رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پورے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ڈٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب کے ذرائع
کا کہنا ہے کہ نیب کی کارروائیوں کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی قسم کا دباؤ یا قانون کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، نیب پوری قوم کا ادارہ ہے اور پوری قوم بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کے ساتھ ہے اس کے علاوہ نیب کسی سے زیادتی پر یقین نہیں رکھتا۔