جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سرل المیڈا کے زریعے نوازشریف کے انٹر ویو کا فیصلہ مریم نواز اور پرویز رشید کی مشاورت سے ہوا ،شاہد خاقان عباسی سمیت پوری حکومت کے علم میں بھی نہیں تھا ،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی سلامتی کے مقتدر اداروں نے ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازعہ انٹرویو پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آگاہ بھی کردیا ہے اور کمیٹی کا اجلاس ایک دو دن میں متوقع بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتدر ادارے حیران ہیں کہ نواز شریف نے اس متنازعہ انٹرویو کی وضاحت دو دن گزرنے کے باوجود بھی نہیں کی اور اس انٹرویو کے لیے انہوں نے ڈان لیکس کے مرکزی کردار سرل المیڈا کا ہی انتخاب کیا ۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ سرل المیڈا کے زریعے ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے انٹر ویو کا فیصلہ مریم نواز اور پرویز رشید کی مشاورت سے ہوا اور ان دونوں پر ڈان لیکس کے حوالے سے سنگین الزامات بھی لگے تھے سرل المیڈا کو ملتان ائیر پورٹ پر خصوصی انٹر ی پاس جاری کیا گیا اس کے لیے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب کے پی ایس او نے خصوصی طور پر اجازت نامہ جاری کیا اور انٹرویو لیا بھی ملتان ائیر پورٹ ہی گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ان کی پوری حکومت کے علم میں بھی نہیں تھا کہ نواز شریف اس طرح کا انٹرویو دے کر اپنے اور پارٹی کے لیے مشکلات بڑھا دینگے اسی لیے اس معاملے پر کوئی حکومتی وزیر بولنے کو تیار نہیں ہے ۔ قومی سلامتی کے مقتدر اداروں نے ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازعہ انٹرویو پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آگاہ بھی کردیا ہے اور کمیٹی کا اجلاس ایک دو دن میں متوقع بھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…