ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب کے جو لوگ ن لیگ چھوڑ کرچلے گئے وہ کون تھے؟ اور انہیں دوسری جماعتوں میں کون لے کر گیا؟ نوازشریف نے ایک اور سنگین الزام عائد کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، جو لوگ گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں، لوگ دوسری جماعتوں میں گئے نہیں بلکہ ان کو لے جایا جارہا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، حمزہ شہباز، سعدرفیق ،

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری اور سینٹر پرویز رشید نے شرکت کی، اجلاس مین جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی، نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، جو لوگ چلے گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں، لوگ دوسری جماعتوں میں نہیں گئے بلکہ ان کو لے جایا جارہا ہے۔ دریں اثناء وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی موقف دیا جو پاکستان کی ریاست اور ریاستی اداروں کا موقف ہے، ہماری فوج کے سربرہ کچھ عرصہ قبل جرمنی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم وہ کاٹ رہیے جو ہم نے بویا تھا، ممبئی حملوں کا واقعہ نواز شریف کے دورحکومت میں نہیں ہوا، کیا تمام ادارے ، اداروں کے سربراہ اور مقدمہ بنانے والے غدار ہیں، ہم غدار اور نااہل اس کو کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایا اور سی پیک بنایا ۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے وہی موقف دیا ہے جو پاکستان کی ریاست اور پاکستان کے ریاستی اداروں کو موقف ہے۔ یہ یہی بات پاکستان کی سیکورٹی کے سابق سربراہ کہہ چکے ہیں اور یہی بات پاکستان کی اینٹیلیجنس سابق سربراہ بھی کہہ چکے ہیں ہماری فوج کے سربراہ کچھ عرصہ قبل جرمنی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم وہ کاٹ رہیے ہیں جو ہم نے بویا تھا، یہ ساری باتیں ریاست کے ادارے کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کا معاملہ نواز شریف کے دورحکومت میں نہیں ہوا،

اس واقعہ کا مقدمہ بھی پچھلے ادوار میں درج ہوا، کیا تمام ادارے ان کے سربراہ اور مقدمہ بنانے والے غدار ہیں، ہم غدار اس کو کہہ رہے ہیں جس نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنایا، اور ہم نااہل اس کو کہہ رہے ہیں جس نے سی پیک بنایا۔ نواز شریف مقبول ہیں اور 2018کا الیکشن جتنے جارہے ہیں ، نواز شریف کو روکنے کیلئے تھرڈ گریڈ الزامات لگائے جارہے ہیں، قوم جانتی ہے، ہم نہ وضاحت دیں گے اور نہ ہی ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…