اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں پر بھارت تعاون نہیں کررہا کہ جلد ازجلد اس مقدمے کو نمٹایا جائے، بھارت مذاکرات سے جان چھڑارہا ہے تاکہ جموں کشمیر پر نتیجہ خیزمذاکرات نہ ہوسکیں، نواز شریف اس وقت نااہلی کے بعد پریشان ہیں، اور پانامہ لیکس میں اپنے آپ کو تنہا محسوس کررہے ہیں، اتوار کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیان پر
ردعمل دیتے ہوئے سابق سفیر عبدالباسط نے کہاہے کہ ممبئی حملوں پر بھارت تعاون نہیں کررہا کہ جلد ازجلد اس مقدمے کو نمٹایا جائے، بھارتمذاکرات سے جان چھڑارہا ہے تاکہ جموں کشمیر پر نتیجہ خیزمذاکرات نہ ہوسکیں، نواز شریف اس وقت نااہلی کے بعد پریشان ہیں، اور پانامہ لیکس میں اپنے آپ کو تنہا محسوس کررہے ہیں، نواز شریف کو یہ بیان نہیں دینا چاہیے اس بیان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔