جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیب کی کارروائیوں نے کہیں کا نہ چھوڑا، ’’وفاق‘‘ کو چھوڑو ’’پنجاب‘‘ کو بچاؤ، ن لیگ کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی، اب کیا ہو گا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب بچاؤ کے لیے پوری قوت لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ن لیگ نے دوسرے صوبوں میں صرف سیاسی ساکھ بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ نے وفاق کو چھوڑو پنجاب بچاؤ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی پوری قوت پنجاب میں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ن لیگ نے دوسرے صوبوں کی بجائے تمام سیاسی قوت، اثر و رسوخ پنجاب میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

دوسرے صوبوں میں اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کے لیے جلسے کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے اراکین اسمبلی کی طرف سے پارٹی چھوڑ کر جانے، نیب کی کارروائیوں کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ نے کمزور پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ساری توجہ پنجاب پر مرکوز رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز، مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر رہنما زیادہ جلسے اور جلوسوں کو پنجاب کی حد تک رکھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے وسطی و جنوبی پنجاب کے بڑے گروپوں، برادریوں، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سے ناراض گروپوں کے ساتھ بھی رابطے شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام حلقے جہاں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کی نشست پر تگڑے امیدوار ہیں، انہیں صوبائی حلقوں میں الیکشن لڑنے کا کہا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر سعود مجید کو یہ خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب میں تگڑے امیدواروں،گروپوں سے رابطے کریں اور اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ اگر وہ انتخابات ن لیگ کی جانب سے لڑیں گے تو ان کو بھاری بھاری فنڈنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ رحیم یار خان، دنیا پور اور دیگر اضلاع کے حوالے سے شریف خاندان کے ایک عزیز کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ بھی ان علاقوں میں مضبوط امیدواروں کو قابو کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…