اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں دہشت گردی کیلئے اب کون سے طریقہ استعمال کیاجارہاہے؟تشویشناک انکشاف، اسٹیٹ بینک نے حساس ادارے سے مدد مانگ لی

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں دہشت گردی کیلئے اب کون سے طریقہ استعمال کیاجارہاہے؟تشویشناک انکشاف، اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی ، تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ملک میں دہشت گردی کیلئے غیرملکی کرنسی استعمال کیے جانے کا انکشاف کیا ہے اور ایف آئی اے سے مدد مانگ لی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہاہے ملک میں بڑے پیمانے پر غیرملکی کرنسی کی نقل و حمل دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے جبکہ غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ اور ہنڈی کا کام بھی جاری ہے،

اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایف آئی اے کا تعاون درکار ہے۔اسٹیٹ بینک نے اپنے خط میں اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے پاکستان کی کوششوں سے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کرنے کا بھی ذکر کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ملک کے اندر بڑے پیمانے پر غیر ملکی کرنسی کی نقل وحمل، اسے سرحد پار لے جانے کا راستہ فراہم کررہی ہے۔بڑی تعداد میں کرنسی کی آزادانہ ترسیل کے کئی مقاصد ہوسکتے ہیں، یہ حوالے، منی لاڈرنگ اور دہشت گردوں کو نقد ادائیگی کا سبب ہوسکتی ہے۔مرکزی بینک نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھا ہے کہ مالی نظام کو محفوظ بنانے کے لئے فعال نکتہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کے لئے کنٹرول متعارف کرائے گئے ہیں جسے مزید تقویت دینے کے لئے آپ کا تعاون درکار ہے۔اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے سے درخواست کی کہ وہ قومی مفاد میں غیر متعلقہ افراد اور اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں کرے، ایسا کیا جانا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ اینٹی منی لانڈرنگ پر پاکستان کی کوششوں سے ایشیا پیسفک گروپ اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھی آگاہ رکھا جارہا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…