منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی عوام کا سب سے زیادہ بھروسہ کس ادارے پر ہے؟ کراچی والے سب سے زیادہ کس بات پر پریشان ہیں اور پشاور والے کس بات سے؟ امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کے سروے میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی عوام کا سول اداروں میں سب سے زیادہ بھروسہ عدلیہ پر ہے اور محکمہ پولیس سب سے زیادہ کرپٹ سمجھا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لاء اِن پاکستان کے عنوان سے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے،

اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی عدلیہ پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور اس کے مقابلے میں پولیس کے محکمہ کو کرپٹ ترین سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرم کی تحقیقات کرنے والوں کی نااہلی بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس کا معاملہ ہو یا سرکار سے کوئی پرمٹ لینا ہو یہاں مٹھی گرم کرنا عام ہے، مزید یہ کہا گیا ہے کہ 2013ء سے پاکستان میں رشوت ستانی میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیاسی، مذہبی اور میڈیا کی آزادی کا تشخص 2016ء سے بہتر ہوا ہے۔ پاکستان میں جرم کرو اور سزا سے بچ جاؤ کا تاثر بھی بہت عام ہے۔ کسی بڑے سرکاری افسر کو غبن کے الزام میں سزا ہو جائے تو اس بات پر لوگوں کا یقین نہ ہونے کے برابر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور والے نقب زنی سے بہت زیادہ پریشان ہیں تو کراچی والے ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ ہیں۔   امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی عوام کا سول اداروں میں سب سے زیادہ بھروسہ عدلیہ پر ہے اور محکمہ پولیس سب سے زیادہ کرپٹ سمجھا جاتا ہے۔ امریکی ادارے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لاء اِن پاکستان کے عنوان سے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے، اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی عدلیہ پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور اس کے مقابلے میں پولیس کے محکمہ کو کرپٹ ترین سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…