ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

لیگی قیادت کیخلاف مفروضوں پر کی جانے والی تحقیقات سے اداروں کی بدنامی ہو رہی ہے ‘پرویز ملک

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کیخلاف مفروضوں پر کی جانے والی تحقیقات کی قانونی حیثیت کیا ہوگی،اس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں اورادارے خود ہی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،اتنا عرصہ ٹرائل کرنے کے باوجود کچھ نہیں ملا نہ ہی جھوٹے الزامات

لگانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے،زرداری ہاوس اوربنی گالا ہم نوالہ،ہم پیالہ ہیں۔ خان صاحب خود کہہ چکے ہیں کہ سینٹ کے الیکشن میں انہیں40کروڑ روپے کی آفر ہوئی،وہ دو پاکستان کی بجائے ایک پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ کوئی ایک مثال اور اقدام تو ایسا بتائیں جو انہوں نے ایک پاکستان بنانے کے حوالے سے کیا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ 70کروڑ روپے کی لاگت سے احتساب کا ادارہ بنایا جو آج بھی بند ہے اوراس ادارے میں کرپشن پر کسی ایک کو بھی ادارے نے سزا نہیں دی۔نیازی صاحب نے کے پی کے میں ایک ارب درخت لگانے کا جھوٹ بولا اوروہ دن رات جھوٹ بول رہے ہیں۔الزام تراشی اورجھوٹ بولنا عمران نیازی کا معمول بن چکا ہے۔2018ء کے انتخابات میں قوم اس کا انہیں جواب دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…