جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ کرنیوالے شخص کے انڈرورلڈ سے رابطوں کا انکشاف ،ملزم دو ماہ دبئی میں کیا کچھ کرتارہا؟خواتین اور مردوں سمیت مزید16افراد کو حراست میں لے لیاگیا،چونکادینے والے انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص کے انڈرورلڈ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے،ملزم دو ماہ دبئی میں بھی قیام کر چکا ہے،اسلحہ اور منشیات سمگل میں ملوث رہا،پولیس نے حملہ آور کو گولیاں فراہم کرنے والے صدیق نامی دوست سمیت خواتین اور مردوں سمیت 16افراد کو حراست میں لے لیا،ملزم سوشل میڈیا پر چوہدری عابد گوجر کے نام پر بھی سرگرم تھا اور ملزم نے واردات سے قبل موبائل فون میں موجود تمام نمبرز پر کال کرکے پیشگی اطلاع بھی دی۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملزم ذہنی طور پر معذور اور شہرت حاصل کرنے کی طرف جھکاؤ رکھتا تھا،عابد گوجر کا پنجاب پولیس کے جوانوں میں بھی کافی اثرورسوخ تھا،پولیس نے رشتہ داروں کو بھی گرفتار کرلیا،جس سے ڈیرے پر موجود جانور بھی بھوک سے مر رہے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ذہنی طور پر جنونی ہونے کے ساتھ ساتھ منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی سمگلنگ میں بھی ملوث تھا۔والدہ کی وفات کے بعد دبئی سے واپس آگیا جس کے بعد اس نے نارووال میں وسیع پیمانے پر اسلحہ سمگلنگ کا کام شروع کردیا۔ملزم کے دو بھائی اور ایک بہن ہے جبکہ اس کا ایک بھائی حساس ادارے میں بھی ملازم ہے،ملزم کا بچپن آوارہ گردی میں گزرا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے پنجاب پولیس میں بھی اثرورسوخ کی وجہ سے اسی جائے وقوعہ تک پہنچنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی اور نارووال پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کو بھی کماؤ پولیس بنا لیا۔مذہبی جھکاؤ کے حوالے سے ملزم عابد گوجر کے پوسٹر میں علاقے میں آویزاں تھے جس میں ملزم خود کو عابد آسی اور بعض اوقات تور لکھتا رہا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نارووال پولیس نے نرسری میں پروان چھڑنے والے ملزم عابد دوستوں میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہونے کے ساتھ پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا بھی سبب بنا۔ملزم کا حبیب بنک میں اکاؤنٹ ہے جس کی تفصیلات متعلقہ بنک سے مانگ لی گئی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…