ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ سے چار ارب 90کروڑ ڈالرز کی مبینہ بھارت منتقلی،صرف نوازشریف کے ساتھ ملوث مزید تین اہم شخصیات کے نام بھی منظر عام پر آگئے؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ورلڈ بینک کی کی رپورٹ میں واضح طور پر 4.9ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ بھارت منتقل کئے جانے کا تذکرہ ہے ،نوازشریف کیخلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیوں کیا؟نیب نے بھی جواب میں دھماکہ خیز اعلان کردیا،قومی احتساب بیوو ( نیب ) نے وضاحت کی ہے کہ گزشتہ روز 8مئی 2018ء کو بیورو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز ایک میڈیا رپورٹ ’’ منی لانڈرنگ کی رقم کب واپس لائی جائے گی ؟‘‘ کے عنوان سے مقامی اخبار میں یکم فروری 2018ء کو شائع ہونے

والے کالم ’’ زاویہ نگاہ ‘‘ کے تناظر میں جاری کی گئی ۔ میڈیا رپورٹ میں ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس فیکٹ بک 2016ء کے حوالے سے واضح طور پر 4.9ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ بھارت منتقل کئے جانے کا تذکرہ ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا ، سابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد کے ذریعے 2015-16میں حکومت پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ سے چار ارب 90کروڑ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی گئی ۔ ان کے خاص آدمی سعید احمد نے یہ رقم دبئی بھجوائی اور دبئی سے یہ رقم بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں تبادلہ کی گئی ۔ بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے ۔ مزید برآمد ورلڈ بینک کے کنٹری منیجر برائے پاکستان اور ان کے انٹرنل آڈیٹرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس کراچی میں فارن کرنسی ریزرو اکاؤنٹس کی تفصیلی آڈٹ کے دوران پکڑا اور یہ حقیقت ورلڈ بینک نے اپنی جامع اور تفصیلی رپورٹ میں شامل کی ہے جو کہ ہر وقت آن لائن دستیاب ہے ۔ قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے وضاحت کی ہے کہ مبینہ میڈیا رپورٹ کی بنیاد اور مذکورہ انکشافات کی بنیاد پر مبینہ طور پر شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا

کیونکہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں قانون کے مطابق شامل ہے ۔ نیب مبینہ میڈیا رپورٹ کی جانچ پڑتال مروجہ قانون کے مطابق کررہا ہے ۔ نیب اس تاثر کو مکمل طور پر رد کرتا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کی دل آزاری اور انتقامی کارروائی کرنا مقصود تھی ۔ نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ صرف اور صرف قانون کے مطابق ملک سے بلا امتیاز بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…