لاہور(سی پی پی) امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں پاکستان کے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کا نام شامل کر لیا۔ 2018 کی دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی رینکنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ پہلے، روسی صدر ولادی میر پوٹن دوسرے اور امریکی صدر ٹرمپ تیسرے نمبر پر ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی سالانہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کے آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کانام بھی شامل ہے
ان کا فہرست میں 68 واں نمبر ہے۔ بااثر ترین شخصیات کی رینکنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ کو پہلا نمبر دیا گیا ہے، روسی صدر ولادی میر پوٹن دوسرے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے اور جرمن چانسلر انجلا مرکل چوتھے نمبر پر ہیں۔بااثر شخصیا ت کی فہرست میں پوپ فرانس 6ویں، بل گیٹس ساتویں نمبر پر جگہ بنا پائے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا تیرواں نمبر ہے۔