جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف پر دشمن ملک کو پیسہ بھیجنے کا الزام،حکومت کا شدید ردعمل وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کو کہاں طلب کرکے کیا پوچھنے کا مطالبہ کردیا؟

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف پر دشمن ملک پر پیسہ بھیجنے کا الزام سنجیدہ معاملہ ہے اس لئے ایوان چیئرمین نیب کو طلب کرے اور ان سے پوچھ گچھ کرے، نیب ایوان کوبتائے اس کے پاس اس حوالے سے کیا ثبوت ہیں،موجودہ حالات میں اس طرح کے الزامات قبل از انتخابات دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے،نیب کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اور انصاف کے تقاضے پورے کرے،

نوازشریف پربھی نیب کی عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں، ان کی ہفتے میں چھ پیشیاں ہورہی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ نیب کی عدالتوں سے ہمیں انصاف ملتا نظر نہیں آرہا، موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے میں ابھی 3 ہفتے باقی ہیں، ہم احتساب قانون میں ترمیم کرنے کو تیار ہیں، احتساب قانون میں ترمیم پر اپوزیشن چاہے تو بحث کرلے ہم تیار ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے کہا کہ نیب کی تاریخ میں ایک ہی دن میں دو دو تین تین پیشیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پر دشمن ملک میں پیسے بھیجنے کا الزام سنجیدہ الزام ہے،نیب میں انصاف ہوتا نظر نہیں آ رہا،موجودہ حالات میں یہ الزام قبل ازانتخابات دھاندلی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نیب کو سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے۔انہوں نے ایوان میں نیب کی گزشتہ روز جاری پریس ریلیز بھی پڑھ کرسنائی اورکہا کہ اس قسم کی سوچ رکھنے والے چیئرمین ہونگے تو ادارہ کیسے چلے گا ۔نوازشریف کے خلاف مختلف کیسز چل رہے ہیں،ادارے اس طرح کام کرینگے تو ملک نہیں چل سکتا ، اس قسم کی سوچ رکھنے والے چیئرمین ہونگے تو ادارہ کیسے چلے گا ، یہ بہت سنجیدہ معاملہ اور سنجیدہ الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیراعظم پر دشمن ملک پیسے بھیجنے کا الزام سنجیدہ ہے ، موجودہ حالات میں یہ الزام قبل ازانتخابات دھاندلی ہے۔وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کو ایوان میں طلب کرنے اورمعاملے پر تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…