جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستان سے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کی رپورٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کاردعمل بھی سامنے آگیا،مالی سال 2015-16 ء میں پاکستان سے بھارت کتنے ڈالر بھیجے گئے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 8  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجے جانے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ 2016 میں ہی کہہ دیا تھا کہ اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ۔اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے غلط اندازوں پر رپورٹ تیار کی تھی، بینک کی مائگریشن اینڈ ریمی ٹینسز فیکٹ بک ہجرتوں کے اعداد و شمار پر تیار کی گئی تھی جس میں 1947 کی ہجرت کے اعداد و شمار کو بھی بنیاد بنایا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے

مطابق رپورٹ میں1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آنے والوں کو یہاں کا شہری قرار دیا تھا، اس بنیاد پر مرکزی بینک نے اس رپورٹ کی مکمل تردید کی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے ستمبر 2016 کے اعلامیے میں بتادیا تھا کہ مالی سال 2015-16 میں پاکستان سے صرف ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر کی ترسیلات بھارت بھیجی گئی تھیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2016 میں بھارت سے پاکستان 3 لاکھ 29 ہزار ڈالر آئے تھے جبکہ پاکستان سے بھارت درآمدات 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…