پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کے دس امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آگیا،امریکہ ، بھارت اور پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن،آئی ایم ایف کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے دس امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آگیا،امریکہ ، بھارت اور پاکستان کی حیرت انگیز پوزیشن،آئی ایم ایف کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات برلن(آئی این پی )دنیا کے دس امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آگیا ، رواں سال اپریل تک کے

اعداد وشمار کے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24ٹریلین امریکی ڈالر کیساتھ چین پہلے نمبر پر ہے ۔ 2017کے مقابلے میںچین کی اقتصادی شرح ترقی 9فیصد رہی ۔ اس معیار کے پیش نظرامریکہ20.4ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہی جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 10.4ٹریلین ڈالر کیساتھ بھارت تیسرے نمبر رہا ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.8فیصد رہی ۔ باقی ممالک میں جاپان چوتھے ، جرمنی پانچویں ، روس چھٹے ، انڈونیشیا ساتویں ، برازیل آٹھویں ، برطانیہ نویں ،فرانس دسویں نمبرپر ہے جبکہ پاکستان آئی ایم ایف کی فہرست کے مطابق عالمی درجہ بندی میں پاکستان 25ویں نمبر پر رہا ۔ قوت خرید میں برابری کے معیار سے پاکستانی جی ڈی پی کا تخمینہ کا اندازہ 1.14ٹریلین ڈالر کا لگایا گیا ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے 8فیصد کا اضافہ ہوا ۔ آئی ایم ایف کی درجہ بندی میں پاکستان ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات سے آگے ہے جو بالترتیب 26اور33ویں نمبر پر ہے ۔‎



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…