جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صاف پانی کرپشن سکینڈل میں ملوث صوبائی وزیر کی بیگم کا پاکستان سے فرار ہونے کا امکان،جانتے ہیں اس سے پہلے کون ملک سے بھاگا؟ نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ،عوام نے مطالبہ کردیا

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)صاف پانی کرپشن سکینڈل میں ملوث صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم قادری کی بیگم کا نیب کے سامنے پیش ہونے کی بجائے ملک سے فرار ہونے کا امکان ہے،قادری کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ زعیم قادری اپنی بیگم کو پاکستان سے فرار کرانے کی کوشش میں ہیں تاکہ نیب کے سامنے ان کی بیگم کو تیکھے سوالات کا جواب نہ دینا پڑے۔شہبازشریف نے لاہور کے غریب عوام کو صاف پانی فراہمی کا منصوبہ بنا کر من پسند خواتین

کو اعلیٰ عہدے دیئے تھے،ان خواتین میں صوبائی وزیر مذہبی امور زعیم قادری کی بیگم بھی شامل ہے جنہیں لاکھوں روپے ماہانہ کی تنخواہ پر بھرتی کیا گیا تھا۔لاہور کی غریب عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے نام پر شہبازشریف مافیا نے اربوں روپے لوٹ لئے ہیں جبکہ غریب لاہوریوں کو ابھی تک ایک بوند پانی بھی نصیب نہ ہوسکی۔صاف پانی کرپشن تحقیقات نیب حکام کرنے میں مصروف ہیں جبکہ شہبازشریف کا داماد علی عمران پہلے ہی لندن فرار ہوچکا ہے،علی عمران کا شہبازشریف کا داماد بننے سے قبل بھاٹی لاہور کے علاقہ میں 3عدد دکانیں تھیں لیکن شہبازے کا داماد بننے کے بعد لاہور میں3عدد پلازے کا مالک ہے اور یہ دولت علی عمران کو خلائی مخلوق نے دی رکھی تھی،لیکن چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے بعد اب اربوں روپے لوٹنے والے تحقیقات کا سامنا کرنے کی بجائے پاکستان سے فرار ہو رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ زعیم قادری اسکی بیگم اور دیگر ملزمان کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے ان کے نام ای سی ایل میں فوری ڈالے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…