جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سفارتکاری اور بدتہذیبی کی انتہا۔۔اسرائیلی وزیراعظم نےاپنے جاپانی ہم منصب اور انکی اہلیہ کو جوتے میں کھانا کھلادیاخود اپنی اہلیہ کیساتھ پلیٹ میں کھانا کھاتے رہے، تصاویر دیکھ کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائینگے

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کو اسرائیل میں پیش کیا جانے والا میٹھا تنازعے کا شکار بن گیا ہے۔گذشتہ دنوں دو مئی کو وزیر اعظم آبے اور ان کی اہلیہ کو جب اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نتن یاہو نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر عشائیے پر مدعو کیا تو انھیں ڈیزرٹ جوتے میں پیش کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے معروف شیف (باورچی) موشے سیویگ

جو وزیر اعظم نتن یاہو کے ذاتی شیف بھی ہیں انھوں نے عشائیے کے اخیر میں دھات سے بنے جوتوں میں شیریں خوان پیش کیا جس میں منتخب چاکلیٹ رکھے گئے تھے۔جاپانی تہذیب و ثقافت میں جوتے کو انتہائی ہتک آمیز تصور کیا جاتا ہے۔شنزو آبے نے جوتے میں پیش کیے جانے والے ڈیزرٹ کو بغیرکسی ہچکچاہٹ کے کھا لیا لیکن جاپان کے سفیروں کو یہ بات پسند نہیں آئی۔ایک جاپانی سفارتکار نے کہاکہ کسی بھی ثقافت میں جوتے کو میز پر نہیں رکھا جاتا۔ آخر اس شیف کے ذہن و دل میں کیا تھا۔ اگر یہ مذاق تھا تو ہمیں یہ اچھا نہیں لگا۔ ہم اپنے وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی اس بدسلوکی پر ناراض ہیں۔شیف سیویگ نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر رات کے کھانے سے متعلق تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ جن میں جوتوں میں پیش کیے گئے ڈیزرٹ بھی شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…